سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید شا ہ نے کل آفیسران کی ایک میٹنگ میں ضلع میںیوم جمہوریہ منانے کے سلسلے میں انتظامات کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ضلع میں یوم جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب امرسنگھ کالج سرینگر کے گرائونڈ میں منعقد ہوگی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ بخشی سٹیڈیم میںجاری تجدیدی کام کی وجہ سے یہاں تقریب کا انعقاد نہیں کیاجاسکتا ۔میٹنگ کے دوران تقریب کے احسن اورخوش اسلوبی سے انعقاد کے لئے سیکورٹی،ٹرانسپورٹ ،بجلی اور پانی کی سپلائی،صحت ،سہولیات اور دیگر سہولیات کی د ستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں سیٹنگ انتظامات ،مارچ پاسٹ، پبلک ایڈرس سسٹم ،فائرفائٹنگ اورصفائی ستھرائی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں اے ڈی سی سرینگر ایس ای آر اینڈ بی،ایس ای پی ڈی ڈی اور سی آر پی ایف اوربی ایس ایف کے آفیسران کے علاوہ مختلف محکموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔