سرینگر/کشمیروائر/سخت مزاحمت کے باوجود سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کل بمنہ علاقے میں ناجائزطور تعمیر کئے گئے کئی ڈھانچوں کو منہدم کیا۔اتھارٹی ترجمان نے بتایاکہ ناجائزطورقبضہ کرنے والوں نے سرینگرڈیولپمنٹ اتھارٹی کی مسماری مہم میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی لیکن اتھارٹی کی ٹیم نے اپنا کام مکمل کیا۔اتھارٹی نے اس کی حدود میں رہائش پزید لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ناجائزاورغیرقانونی تعمیراتی سرگرمیوں سے بازرہیں اور سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی اراضی پر تعمیراتی سامان جمع کرنے سے گریزکریں۔اتھارٹی نے کہا کہ وہ اس کی حدود میں آنے والے علاقوں میں ناجائزاورغیرقانونی تعمیرات کی مسماری مہم جاری رکھے گی۔