سرےنگر//وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی، نےشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ ، کارگذار صدر عمر عبداللہ ،معاون جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مصطفی کمال اور جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ میرواعظ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے قطب الآفتاب ،سید اولیاءپیران پیر حضرت غوث العظم دستگےر صاحبؒ کے عرس پر مسلمانانِ عالم خصوصاً رےاستی عوام کو مبارکباد پےش کی ہے ۔ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پیر دستگیر شیخ سعید عبدالقادر جیلانی ؒ کے سالانہ عرس مبارک کے موقعہ پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے ۔ مبارکبادی کے اپنے پیغام میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ حضرت پیر دستگیر صاحب کی تعلیمات میں موجودہ دور کے مسائل اور مصائب سے باہر نکلنے کا راستہ مضمر ہے ۔ دریں اثنا وزیر اعلیٰ نے کشمیر کی صوبائی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ عرس کے سلسلے میں زائرین کی سہولت کیلئے بجلی ، پانی کے علاوہ دیگر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنائیں ۔ ڈاکٹر فاروق نے کہاکہ پیر کاملؒ کے تئیں پوری اقوام عالم کو والہانہ عقےدت، عزت واحترام ہے اور حضرت پےر دستگےرؒ کا اسم مبارک اللہ کی رحمت سمجھ کر زبان پر ہر پل رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت پےر دستگےر صاحبؒ کی تعلےم، سیرت، روحانی کمالات تارےخ اسلام مےں اےک سنہری باب ہے اور ہمارے لئے مشعل راہ بھی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت غوث العظمؒ نے اسلام کی آبےاری اور سربلندی کیلئے جو تارےخ ساز ملی خدمات انجام دی ہےں، وہ رہتی دنےا تک زندہ جاوےد رہیں گی۔ ادھر مولانا رےاض احمد ہمدانی نے کہا کہ حضرت شاہ جےلانؒ نے اسلام کی جو آبےاری تبلےغ واشاعت اور اُن کے تارےخی اسلامی کارنامے ، روحانی اور علمی کمالات عالم اسلام کی تارےخ مےں اےک سنہری باب ہے اور اُن کی تعلےم قرآن وحدےث پر مبنی اور ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ مولانا ہمدانی نے کہاکہ جناب سےد عبدالقادر جےلانی علم وعمل ، اےمان وآگہی اور ولاےت و قطبےت مےں اعلیٰ مرتبہ ومقام پر عظمت و جلات کے ساتھ نظر آتے ہےں۔