بانہال // بانہال کے کراواہ علاقے میں حضرت شیخ عبدالقادرجیلانی رحمتہ علیہ یا پیر دستگیر صاحب کے عرس کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں عقیدتمندوں نے شرکت کی۔ رات بھر کے شب خوانی اور درود و آذکار کی محفل کے بعد ہفتے کے روز کئی بار تبرکات کی نشاندھی کی گئی۔ہر سال کی طرح اس سال بھی ختمات اور معظمات اور دردو و اذکار کی محفلیں دس روز تک اہتمام کے ساتھ منعقد کرنے کے بعد جمعہ کو شب خوانی کی گئی اور ہفتے کو سالانہ عرس منایا گیا جس میں وادی کشمیر اور بانہال اور رام بن ضلع سے ائے علماء اکرام نے شرکت کی۔ بانہال ، وادی کشمیر اور ضلع رام بن کے مختلف علاقوں سے آئے عقیدتمندوں نے رات بھر کی شب خوانی اور درود و ازکار کی محفلوں میں شرکت کی اور ہفتے کو کئی بار حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ اور دیگر اولیاء اکرام سے منسوب تبرکات کی نشاندھی کی گئی۔ بانہال کے کراوہ علاقے میں منعقد اس عرس میں وادی کشمیر ، بانہال اور صوبہ جموں کے مختلف علاقوں سے مرد و خواتین عقیدتمند پہنچتے ہیں اور عرس اور شب خوانی میں شرکت کرتے ہیں۔ ضلع اور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے عقیدتمندوں کی سہولیات کیلئے کئی طرح کے اقدامات کئے گئے تھے اور بنیادی سہولیات کو یقینی بنایا گیا تھا۔ قصبہ بانہال سے زیارت شریف کرآ واہ تک ٹریفک کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے تھے جبکہ پولیس نے بھی سخت حفاظتی انتظامات کا بندوبست کیا تھا ۔