ریاسی//جنگلات، پی ایچ ای، آبپاشی اور فلڈ کنٹرول ، بھیڑ پالن اور پشو پالن کے وزیر مملکت میر ظہور احمد نے آج ریاسی کے شیپ بریڈنگ فارم اور ریسرچ فارم کا معائنہ کیا اور اس کی کارکردگی کا جائیزہ لیا۔ وزیر نے موقعہ پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ فارم کے ارد گرد صحت و صفائی کو یقینی بنائیں تا کہ جانوروں کی صحت و بہتر افزائش میں بہتری لائی جاسکے۔ ڈاکٹروں کے پیشہ کو عبادت کا درجہ دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ تندرستی ہزار نعمت ہے اس لئے ڈاکٹروں پر فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دیں۔فارم کی منیجمنٹ نے وزیرکو بتایا کہ یہ فارم ریاست کا سب سے پرانا فارم ہے اور یہ5563 کنال اراضی پر پھیلا ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ موجودہ سال کے دوران پنتھال شیپ فارم کو150 بھیڑ فراہم کئے گئے۔وزیر نے متعلقین پر زور دیا کہ وہ فارم کو جدید طرز پر ترقی دینے کے اقدامات کریں۔بھیڑ پالنے والے افراد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ موجودہ حکوعمت نے بھیڑوں کی پرورش کرنے اور اس صنعت کو ترقی دینے کو ترجیحات میں شامل کیا ہے تا کہ متعلقین کی اقتصادی حالت بہتر بنائی جاسکے۔مہور میں کئی بھیڑوں کے مرنے کی خبر کے جواب میں وزیر نے ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری جموں کو ہدایت دی کہ وہ مہور علاقے کی طرف ڈاکٹروں کی ایک روانہ کریں تا کہ ان بھیڑوں کے نقصان کی وجوہات کا پتہ لگایا جاسکے۔