جموں//وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی اور نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے لیتہ پورہ علاقے میں سی آر پی ایف ٹریننگ سینٹر پر حملے میں ایک آفیسر اور چار سی آر پی ایف جوانوں کی ہلاکت کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔اس واقعہ کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست میں تشدد کی وجہ سے آج تک بہت سارا جانی اور مالی نقصان سماج کو اٹھانا پڑاجس سے سماج کا تانا بانا بکھر کر رہ گیا اور بھاری اقتصادی اورتدریسی ناقابل تلافی نقصان سے دو چار ہونا پڑا۔وزیر اعلیٰ نے حملے میں مارے گئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور غمزدہ کنبوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کی۔