Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کی ’ملاقات‘ مثبت پیش رفت ہے: تجزیہ کار

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 2, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
 اسلام آباد//پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتے بنکاک میں ملاقات ہوئی۔اگرچہ پاکستان کی طرف سے سرکاری طور پر اس ملاقات اور اس میں ہونے والی بات چیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا لیکن بنکاک میں ہونے والی ملاقات کی ترید بھی نہیں کی گئی۔پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر لفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ اور اْن کے بھارتی ہم منصب اجیت دول کے درمیان اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے بارے میں بات چیت کی گئی۔شائع شدہ اطلاعات کے مطابق یہ ملاقات پاکستان میں جاسوسی کے الزام میں قید بھارتی شہری کلبھوشن یادو سے اْن کی اہلیہ اور والدہ کی اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات اور اْن سے مبینہ ناروا سلوک کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے بارے میں نہیں تھی۔دفاعی اْمور کے تجزیہ کار لفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طلعت مسعود نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کے راستے بند تھے اور اس تناظر میں اْن کے بقول یہ ایک اہم ملاقات تھی۔’’میرے خیال میں یہ بہت اہم ہے، اس وقت ایک دوسرے سے بات چیت نہیں ہو رہی ہے۔۔۔ خاص طور سے جب لائن آف کنٹرول اس قدر ایکٹو ہے یہ بہت ممکن ہے کہ حالات اور خراب ہو جائیں۔ اگر لائن آف کنٹرول میں معاملات سنبھل نا سکیں تو یہ تمام چیزیں دیکھتے ہوئے میرے خیال میں دونوں ایٹمی طاقتوں نے جو بات چیت کا سلسلہ شروع کیا ہے اپنے سکیورٹی ایڈوائزرز کی سطح پر، ہم تو اْمید کرتے ہیں کہ شاید کوئی مثبت نتائج نکلیں اور سرکاری سطح پر بھی ایک بات چیت کا سلسلہ شروع ہونا چاہیئے۔‘‘تجزیہ کار بریگیڈئر ریٹائرڈ محمود شاہ نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ بنکاک میں ہونے والی ملاقات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی نہ کسی سطح پر رابطے کا کوئی چینل کھلا ہوا ہے۔’’دونوں جوہری طاقت ہیں اور میرے خیال میں اگر (رابطے کے لیے) اس طرح کا کوئی چینل نہ ہو تو حالات بگڑ بھی سکتے ہیں۔‘‘‘واضح رہے کہ اس سے قبل دسمبر 2015 میں پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات بھی بنکاک میں ہوئی تھی، جس میں امن و سلامتی، دہشت گردی، جموں اور کشمیر، لائن آف کنٹرول پر پرامن ماحول رکھنے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔پاکستان اور بھارت کے تعلقات شدید تناؤ کا شکار رہے ہیں اور سفارتی سطح پر بات چیت کا سلسلہ بند ہے۔بھارت سب سے پہلے دہشت گردی کے خاتمے پر بات کرنا چاہتا ہے جب کہ پاکستان کشمیر کے مسئلے پر بات چیت کو فوقیت دیتا ہے اور اسی لیے مذاکرات کی کوئی راہ نہیں نکل سکی ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس
تازہ ترین
مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت
تازہ ترین
خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین
اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

حج 2026 کے لیے درخواستیں شروع

July 8, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اولکشمیر

بدامنی پھیلانے کی پاکستانی کوششیں ناکام،جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن: منوج سنہا

July 8, 2025
برصغیرپیر پنچالتازہ ترینکشمیر

جموں و کشمیر سیاحت کی بحالی کی راہ پر گامزن : یاشا مدگل

July 8, 2025
برصغیر

دنیا بھر میں ہتھیاروں کی دوڑ میں اضافہ دفاعی شعبے کی اقتصادیات پر خصوصی توجہ کی ضرورت:راج ناتھ

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?