سرینگر// حریت (گ)چیئرمین سید علی گیلانی نے سینئر مزاحمتی قائد اور حریت جنرل سیکریٹری حاجی غلام نبی سمجھی کی دوسری ہمشیرہ کی وفات پر اپنے گہرے رنج وغم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سمجھی صاحب اور دیگر لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ 19دسمبر کو غلام نبی سمجھی کی ایک ہمشیرہ سڑک حادثے میں لقمہ اجل بن گئی تھیں۔ گیلانی نے اللہ تعالیٰ سے دُعا کی کہ وہ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اور غلام نبی سمجھی سمیت دیگر لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق نصیب کرے۔