Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

طلاق بل پورے مسلم معاشرہ کےلئے خطرہ : م ۔ افضل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 3, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
نئی دہلی//سابق سفارت کار وممبرپارلیمنٹ م۔ افضل نے 'طلاق ثلاثہ بل' پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس پرگہرے سوال کھڑے کئے ہی۔ اپنے ایک تازہ بیان میں انہوں نے کہاکہ سرکار جس طرح عجلت میں یہ اہم بل لے کر آئی اور اسے لوک سبھا سے منظور کروانے میں جو جلدی دکھائی اس سے یہ بات عیاں ہوجاتی ہے کہ سرکار کی نیت میں کھوٹ ہے ۔ اس کا مقصد مسلم خواتین کی فلاح وبہبود نہیں بلکہ مسلم معاشرہ میں انتشار وتفریق پھیلانا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ بل پیچیدگیوں اور خامیوں سے بھرا ہوا ہے ۔ یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں مسٹر افضل نے اس بل کے جواز پر یہ کہہ کر سوال اٹھایا کہ سپریم کورٹ نے طلاق ثلاثہ کو مسترد کیا ہے ۔ اسے 'جرم' کے صیغہ میں نہیں رکھا ہے مگر سرکار نے اسے ایک سنگین اور غیر ضمانتی 'جرم' قرار دے دیا ہے ۔ انہوں نے سوال کیاکہ جب ایک وقت میں تین طلاق دینے سے ، طلاق ہی نہ ہوگی تو پھر اس کے لئے شوہر کو 'مجرم' کیسے ثابت کیاجائے گا؟ انہوں نے یہ بھی سوال کیاکہ اس 'جرم' میں شوہر اگر جیل گیا تو بیوی اور بچوں کی کفالت کا کیا ہوگا کیونکہ طلاق تو ہوگی نہیں، وہ بدستور شوہر کے نکاح میں ہوگی، کیا شوہر کے گھر والے اسے قبول کریں گے اور اپنے ساتھ رکھیں گے ؟ پھر یہ کہ تین برس کی جیل کاٹ کر جب شوہر باہر آئے گا تو کیا وہ اسے اپنی بیوی کے طور پر رکھے گا؟ ایسے میں اس خاتون کا مستقبل کیا ہوگا؟ اگر بچے بھی ہیں جو جیل جانے کی صورت میں ان کے اخراجات کون اٹھائے گا؟مسٹر افضل نے کہاکہ بل کے منفی نتائج کی پروا کئے بغیر اسے تیار کیاگیا ہے اس کے لئے کسی سے صلاح ومشورہ بھی نہیں کیاگیا بلکہ یہ بل ملک کی دوسری بڑی اکثریت کی معاشرتی زندگی سے تعلق رکھتا ہے اس لئے ضروری تھا کہ سرکار بل کی تیاری کے وقت اپوزیشن پارٹیاں ہی نہیں مسلم تنظیموں کے نمائندوں اور علماءسے بھی صلاح ومشورہ کیا جاتا اور ان کی تجاویز کی روشنی میں اس کامسودہ تیار ہوتا۔ سرکار کے اس رویہ سے ظاہر ہے کہ اسے مسلم خواتین کی نہیں اپنے ووٹ کی فکر ہے ۔ انہوں نے مسلم پرسنل لاءبورڈ پر بھی سوال اٹھائے اور کہاکہ بورڈ نے طلاق ثلاثہ کے معاملے میں سخت لاپروائی کا مظاہرہ کیا۔ اس نے معاملے کی حساسیت کو نہیں سمجھا۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ یہ معاملہ نیا نہیں ہے ۔ شاہ بانو کیس میں بھی یہ معاملہ شدت سے اٹھا تھا اور تب سے بہت سے لوگ وقفے وقفے سے اس مسئلے کو اٹھاتے رہے ہیں۔ ایسے میں بورڈ اگر حساس اور متحرک ہوتا اور اس کو لے کر اجتماعیت کے ساتھ کوئی فیصلہ لے لیاجاتا تو سبکی نہ اٹھانی پڑتی۔ مسٹر افضل نے مزید کہاکہ اجماع اور اجتہاد کے ذریعے معاملے کو طے کرکے عدالت سے باہر ہی اس کو حل کیا جاسکتا تھا۔ 
قرآن میں جو ہدایت موجود ہے ہم اسے ہی تسلیم کرتے ہیں اور اس سے الگ ہٹ کر دوسرے طریقئہ طلاق کو غلط قرار دیا جاسکتا تھا۔ پھر تو یقیناعدالت کا فیصلہ کچھ اور ہی ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ حال ہی میں بورڈ کے تعلق سے پروفیسر سیف الدین سوز نے جو خود بھی بورڈ کے ممبر ہیں، جو کچھ کہاہے میں اس سے پوری طرح اتفاق کرتا ہوں۔ مسٹر افضل نے کہاکہ میں خود بورڈ کا ممبر رہا ہوں اور اس وقت میں نے بھی شدت سے یہ محسوس کیاکہ محض دویاتین لوگوں کی سوچ اور اشارے پر ہی بورڈ کام کرتا ہے ۔ شاید یہی وجہ ہے کہ بورڈ کے اندر اتحادواتفاق کا ہمیشہ فقدان رہا ہے اور وہ مسلمانوں کے شرعی حقوق کا تحفظ کرنے میں بڑی حد تک ناکام رہا ہے ۔ انہوں نے آخر میں کہاکہ اب یہ بل راجیہ سبھا میں ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ تمام سیکولر پارٹیاں ایک مثبت رخ اپناکر ایوان میں اس بل کی خامیوں کو اجاگر کریں گی اور اسے غور وخوض کے لئے سیلکٹ کمیٹی کے حوالے کردیاجائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ موجودہ شکل میں اس بل کا منظور ہونا آگے چل کر انتہائی خطرناک ثابت ہوگا۔ مسلم معاشرے میں اس سے نہ صرف انتشار ونفاق پیدا ہوگا بلکہ بہت سے خاندان تباہی وبربادی سے دوچار ہوسکتے ہیں۔یو این آئی
 
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

برصغیر

دنیا بھر میں ہتھیاروں کی دوڑ میں اضافہ دفاعی شعبے کی اقتصادیات پر خصوصی توجہ کی ضرورت:راج ناتھ

July 7, 2025
برصغیر

دہلی میں بارشوں سے موسم خوشگوار | کئی ریاستوں میں محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

July 7, 2025
برصغیر

وزیر اعظم مودی کی کیوبا کے صدر سے ملاقات | حفظان صحت اور آیوروید کے فروغ پر بات چیت

July 7, 2025
برصغیر

عالمی سطح پر ہندوستان کی شاندارکارکردگی | ویتنام کے وزیر اعظم کی مودی کو مبارکباد

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?