سرینگر /جموں و کشمیر سپورٹس کونسل جنوری 2018کے تیسرے ہفتے سے گلمرگ میں 15روزہ سکی کورس شروع کرنے جارہا ہے ۔اسلسلے میں منگلوار کو سرینگر کے بخشی سٹیڈیم میں سپورٹس آفیسر (سی) نصرت غزالہ کی قیادت میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر پروفیسر بی اے شاہ، رئوف ترنبو، بلقیس میر اور ڈائریکٹر سٹیٹ کرکٹ اکیڈمی جے کے ایس ایس سی بھی موجود رہے۔ڈویژنل سپارٹس آفیسر (سی) کے مطابق 50کھلاڑیوں سکی کورس میں شامل ہونگے جن کا تعلق وادی کے مختلف علاقوں سے ہے۔