سرینگر // پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے پارٹی کیلئے جنرل سیکٹریوں کی نامزدگی عمل میں لائی ہے۔ پارٹی نائب صدر سرتاج مدنی کے بیان کے مطابق محمد دلاور میر ، وید مہاجن، محبوب اقبال اور پیر زادہ منصور حسین کو جنرل سیکریٹری بنایا گیا ہے،۔ انہوں نے پارٹی کیلئے نئے ترجمان اعلیٰ کی نامزدگی بھی عمل میں لائی ہے اور رفیع احمد میر کو ترجمان بنایا گیا ہے۔محبوب اقبال ڈوڈہ کے ضلع صدر بدستور رہیں گے۔منصور حسین کو وسطی کشمیر کا چارج دیا گیا ہے۔