سرینگر //ریاستی سرکار نے کہا ہے کہ پچھلے تین برسوں میں ایس آر او 43کے تحت 1442افراد کو نوکریاں فراہم کی گئیں جبکہ 527کیس زیر التواہیں ۔قانون ساز کونسل میں نیشنل کانفرنس رکن شہناز گنائی نے سرکار سے جواب مانگا تھا کہ جموں ، پونچھ ، راجوری ، کپوارہ ،بارہمولہ اور سانبہ میں گولہ باری سے متاثر ہوئے کتنے لوگوں کو ایس آر او 43کے تحت نوکریاں فراہم کی گئیں ہیں جس کے جواب میں سرکار نے کہا ہے پچھلے تین برسوں میں پونچھ میں 4، راجوری میں 2، جموں میں 1،بارہمولہ میں 1اور سانبہ میں 2لوگوں کو ایس آر او کے تحت نوکریاں فراہم کی گئی ہیں ۔تاہم سرکار نے ا عدادو شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر ایس آر او کے تحت کل 1442افراد کو پچھلے تین برسوں کے دوران نوکریاں فراہم کی گئیں ہیں جبکہ 527افراد کے کیس التوامیں پڑے ہیں ۔ تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ جموں خطہ میں 700، کشمیر میں 695، اور لداخ میں 46افراد کو ایس آر او 43کے تحت نوکریاں دی گئیں ۔ضلع جموں میںسب سے زیاہ یعنی 220افراد کو نوکریاں اور معاوضہ فراہم کیا گیا جبکہ وادی میں بارہمولہ ضلع میں سب سے زیادہ یعنی 122فراد کو نوکریاں ملی ہیں ۔ اننت ناگ میں 107 افراد کو نوکریاں فراہم کی گئیں جبکہ 28افراد کے کیس التوا میں پڑے ہیں ۔ بڈگام میں 75افراد کو ملازمتیں فراہم کی گئیں جبکہ11کے کیس زیر التوا ہیں۔بارہمولہ ضلع میں 122افراد کو اس دائرے میں لایا گیا ، 150افراد کے کیس التوامیں پڑے ہیں۔ بانڈی پورہ میں 30افراد کو نوکریاں دی گئیں اور 3افراد کے کیس زیر التو ا ہیں ۔ گاندربل میں 35افراد کو نوکریاں ملیں اور 2 کیس زیر التو اہیں ۔کپوارہ میں 80افراد کو ایس آر او کے دائرے میں لایا گیا جبکہ 19افراد کے زیر التوا ہیں ۔ کولگام میں 33افراد کو اس کے دائرے میں لایا گیا اور11افراد کے کیس زیر التوا ہیں ۔پلوامہ میں 71افراد کو ایس آر او کے دائرے میں لایا گیا جبکہ 42کیس التوامیں پڑے ہیں ۔سرینگر میں 116افراد کو نوکریاں دی گئیں جبکہ 93افراد کے کیس التوا میں پڑے ہیں ۔شوپیاں میں 25کو نوکریاں دی گئیں اور 20کے کیس التوا میں ہیں ۔جموں ضلع میں سب سے زیاہ یعنی 220افراد کو نوکریاں فراہم کی گئیں اور وہاں صرف 30 افراد کے کیس التوامیں ہیں ۔کٹھوعہ ضلع میں ایس آر او کے تحت 88افراد کو نوکریاں دی گئیں جبکہ 8افراد کے کیس التوا میں ہیں ۔ اودھمپور میں 61افراد کو نوکریاں ملیں اور 2افراد کے کیس التو امیں ہیں ۔ریاسی میں 28افراد کو نوکریاں ملیں اور 4کے کیس التوا میں ہیں ۔سانبہ میں 42افراد کو نوکریاں ملیں 4کے کیس التوا میں ہیں ۔پونچھ میں 44لوگوں کونوکریاں ملیں اور7کے کیس التوا میں ہیں۔ راجور ی میں 90لوگوں کو نوکریاں ملیں اور 31کے کیس زیر التوا ہیں ۔رام بند میں 41افراد کو نوکریاں ملیں اور 4کے کیس التوا میں۔ کشتواڑ میں 35 افراد کو نوکریاں ملیں 10کیس التوامیں ۔ ڈوڈہ میں 53افراد کو نوکریاں ملیں اور 47کیس التوا میں، کرگل میں 20اور لہیہ میں 26افراد کو ایس آر او کے تحت نوکریاں دی گئیں اور وہاں کوئی بھی کیس التوامیں نہیں ہے ۔
سال2016-17
ریاست میں 10,758 ایس پی اوز بھرتی
اشفاق سعید
سرینگر //ریاستی سرکار نے کہا ہے کہ ریاست میں سال2016.17کے دوران 10,758ایس پی اوز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ، کشمیر میں سب زیادہ یعنی 8,777 کو ایس پی اوز بھرتی کیا گیا جبکہ جموں میں 1457افراد کو تعینات کیا گیا ۔اسی طرح لداخ خطے میں 215ایس پی اوز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔قانون ساز اسمبلی میں ممبر اسمبلی پہلگام الطاف احمد وانی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں سرکار نے کہا ہے کہ سرینگر ضلع میں 1275، بڈگام میں 1084،گاندربل میں 505، لیہہ میں 108، کرگل میں 107، اننت ناگ میں 812، پلوامہ 695، کولگام میں531، شوپیاں میں328،اونتی پورہ سے 190نوجوانوں کو بطور ایس پی او پولیس محکمہ میں بھرتی کیا گیا ۔ ضلع بارہمولہ میں 859، کپوارہ میں 1117، ہندوارہ 275، بانڈی پورہ 588اور سوپور میں 518ایس پی اوز کو سال2016.17کے دوران تعینات کیا گیا ۔ جموں میں سال2016میں 51اور سال2017میں 1406نوجوانوں کو ایس پی او بھرتی کیا گیا ۔