سرینگر// ریاستی پولیس کی طرف سے سال گزشتہ زائد از18ہزار بلٹ پروف جیکٹ اور قریب550 بلٹ پروف گاڑیاں خریدیں گئیں۔ ڈائریکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر ایس پی وید نے کہا ہے کہ2017میں اس کے علاوہ23ہزار بلٹ پروف ٹوپیاں بھی خریدی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ18 ہزار 100 بلٹ پروف جیکٹ بھی محکمہ پولیس کی طرف سے پولیس افسروں اور اہلکاروں کے محفوظ نقل و حرکت کیلئے خریدے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ ان جیکٹوں میں سے اب تک6ہزار ایک سو جیکٹ کی کھیپ حاصل کی گئی ہے اور انکی تقسیم بھی عمل میں لائی گئی ہے ۔وید نے کہا کہ اسی طرح 23ہزار بلٹ پروف ٹوپیاں(پھٹکا) خریدئے گئے،ان میں سے12ہزار وصول کئے گئے اور7ہزار500تقسیم کئے گئے۔ پولیس سربراہ نے مزید بتایا کہ مرکزی وزارت داخلہ نے قریب2400کروڑ روپے پولیس کالونیوں کی تعمیر کیلئے منظور کئے،جن میں سے3ہزار کوارٹر سرینگر او2ہزار جموں میں تعمیر کرائے جائیں گے۔