سرینگر// نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سوپور میں ہولناک آگ کی واردات پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ متاثرین کی فوری بازآبادکاری کیلئے ٹھوس اقدامات کرے اوردکانداروں کو امداد دینے کے علاوہ انہیں کم شرحوں پر قرضہ جات فراہم کئے جائیں تاکہ وہ اپنا کاروبار از سر نو کھڑا کر سکیں۔ پارٹی کے سینئر نائب صدر چودھری محمد رمضان، شمالی زون صدر محمد اکبر لون، ضلع صدر بارہمولہ جاوید احمد ڈار اور انچارج کانسچونسی حاجی محمد اشرف گنائی نے بھی آگ کی اس ہولناک واردات میں ہوئے نقصان پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔