سرینگر//کشمیروائر/لل دید اسپتال میں عرصہ دراز سے کام کررہے کنٹریکچول خاکروبوں نے کوپریس کالونی میں احتجاج کیا۔احتجاجی خاکروبوں نے کہاکہ14سے 20سال تک کام کرنے کے بعد اب انہیں کہا جارہا ہے کہ اسپتال میں اب ان کی خدمات درکار نہیں ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں بھی ان60ہزارعارضی،وکیجول مزدوروں کی طرح مستقل کیا جائے،جن کی ملازمت کو حکومت نے باقاعدہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم44ملازم ہیں اور ہم یہاں14برس سے زائد عرصہ سے کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہردرکی خاک چھانی لیکن ہماری کسی نے نہیں سنی۔ ایک اوراحتجاجی ملازم نے کہا کہ ہمیں ماہانہ2300روپے دیئے جاتے ہیں جبکہ دیگر مزدوروں کو ماہانہ4500روپے دیئے جاتے ہیں۔