سرینگر// امورِ خیر یہ نامی ایک رضا کار انجمن نے کل یتیم بچوں کیلئے ظہرانے کا اہتمام کیا ۔اس سلسلے میں شہر سرینگر کے کئی یتیم خانوں کے بچوں کو ظہرانا اور پھل تقسیم کئے گئے ۔تقریب کے منتظمین نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کا مقصد ان بچوں کے ساتھ شفقت کے لمحے گذارنا ہے ۔انجمن کے ذمہ داروں نے ہوٹل ایش والی کے مالک معراج الدین میر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان بچوں کیلئے ظہرانا فراہم کیا ۔