سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیرا حمد خان نے کل سرینگر کے تاجروں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی اور انہیں درپیش مسائل اورمشکلات کو فوری طورحل کرنے کے لئے آفیسران پر زوردیا۔اس موقعہ پر اے ڈی سی سرینگر،وی سی سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی ،ایس ایس پی ٹریفک سرینگر،جوائنٹ کمشنر ایس ایم سی،ٹریفک ایڈوائزر اورمختلف محکموں کے آفیسران کے علاوہ سرینگر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے تاجروں کے نمائندے ،صدر کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچررس ایسوسی ایشن محمد یاسین خان کی قیادت میںموجود تھے۔میٹنگ کے دوران صوبائی کمشنر کو تاجر برادری کو درپیش مسائل اورمشکلات کے بارے میں جانکاری دی گئی جن میں دکانداروں کے پارکنگ معاملات،بازارو ںمیں ٹریفک کا زبردست دبائو اور،بجلی کی مسلسل کٹوتی وغیرہ شامل ہے۔صوبائی کمشنر نے تاجر برادری کو درپیش مسائل بغور سُنے اور ان مسائل کے حل کے لئے موقعہ پر ہی ہدایات جاری کیں۔صوبائی کمشنر نے ترقیاتی کمشنرسرینگر، ایس ایس پی ٹریفک سرینگر اور کمشنر ایس ایم سی کو قریبی تال میل کے ساتھ کام کام کرنے اور امیراکدل علاقے میں ایک ٹیم کو تعینات کرنے کی ہدایت جو کہ 15 دنوں کے اندر اندر یہاں سے غیر قانونی تجاوزات اورغیر قانونی پارکنگ کو ہٹانے کے لئے اقدامات کرے گی۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک سرینگر نے شہر کے مختلف علاقوں بالخصوص شہر خاص میں پارکنگ مسائل سے نمٹنے کیلئے تاجروں سے تجاویز طلب کیں۔میٹنگ کے دوران مختلف امور بشمول سڑکوں کی کشادگی کے عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔