سرینگر//عمر ہیر بڑھ پورہ میںمویشی چور سرگرم ہوگئے ہیں ۔منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو عمر ہیر بڑھ پورہ میںچوروں نے محمد رمضان ڈار کے گاؤخانہ سے گائے اور بچھڑاچرالئے۔گھر والوں کے مطابق جب صبح گاؤخانہ کی جانب گئے تو وہاں دروازہ کھلا تھا اور گائے اور بچھڑاغائب تھے ۔بعد میں انہوں نے اس بارے میں پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی ۔