سرینگر//صوبائی کمشنرکشمیر نے کل آلوچی باغ کا دورہ کیا جہاں ریاست کے دربار مو ملازمین کے لئے رہائشی کواٹر تعمیر کئے جارہے ہیں۔انہوںنے رہائشی کواٹروں کی تعمیر کے لئے اقدامات کو حتمی شکل دی۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر نے سائٹ میپ کا جائزہ لیا ۔انہیںبتایا گیا کہ آلوچی باغ میںاسٹیٹ کالونی کی تعمیر کے لئے 110کنال اراضی دستیاب ہے۔محکمہ مال کے آفیسران کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد ترقیاتی کمشنر نے اسٹیٹ کالونی کے قیام کے لئے جگہ کو منظوری دی جو کہ دربارمو ملازمین کی ایک دیرینہ مانگ تھی۔صوبائی کمشنر نے محکمہ تعمیرات عامہ کے انجینئروں کو ترجیحی بنیادوں پر ایک ڈی پی آر تیار کرنے اور تعمیراتی کام فوری طور شروع کرنے کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر اورڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹس کے علاوہ متعلقہ تحصیلدار اوردیگر آفیسران بھی موجود تھے۔