ڈوڈہ // ضلع ڈوڈہ ایمپلائمنٹ وکونسلنگ سنٹر کی جانب سے بدھ کے روز یہاں ایک جاب میلہ کا اہتمام کیا گیا جس میں بیروز گار نوجوانون کی ایک بھاری تعداد، متعدد کمپنیوں و مختلف سرکاری محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ضلع کے ایس ایس پی محمد شبیر نے میلے کا افتتاح کیا ۔ میلے میںEDU Solution Pvt.Ltd. Airtel communication Ltd.,Apollo Medskills, Maruti Udyog اور Religare Health Insurance Compa، Pinnacle A to Z Solution Ltd, Jamkash Vehicleades Ltd. ایس ٹی سی ٹیکنالوجیئز پائیویٹ لمیٹڈ، ایچ ڈی ایف سی بینک و دیگر کمپنیوں نے شرکت کی۔میلے میں شرکت کرنے ولای کمپنیوںنے 300رجسٹرڈ بیروزگار نوجوانوں کا موقعہ پر ہی انٹرویو لیا اور انکے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے بعد کمپنیوںنے انہیںکمپنیوں میں ملازمت فراہم کرنے کے لئے انکا resume اپنے ساتھ لیا ۔ جاب میلہ منعقد کرنے سے سٹیک ہولڈروں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ شائستہ سلطان نے اس موقعہ پر تعلیم یافتہ نوجوانوںکو ایسے مواقعے حاصل کرنے کے لئے ایمپلائمنٹ محکمہ کے ساتھ اپنے نام درج کرنے کے لئے کہا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ منیب عمر نے اس موقعہ پر کہا کہ جاب میلہ منعقد کرنے کا مقصد ضلع کے نوجوانوں کو پرائیویٹ سیکٹر میں روز گار حاصل کرنے کا موقعہ فراہم کرنا تھا۔مختلف سرکاری محکموں نے بھی میلے میں شرکت کی اور بیروز گار نوجوانوں کو عام جانکاری فراہم کرنے کے لئے اسٹال لگائے تھے۔اے سی ڈی اختر حُسین، چیف پلاننگ افسر یوگیندر کٹوچ ، جنرل منیجر ڈی آئی سی ،اسسٹنٹ لیبر کمشنر و مختلف محکموں کے افسراں بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔