رام بن//ضلع رام بن میں آگ کے ایک اور واردات میں رامسو ، رام بن میں ایک مکان آتشزنی کے واقعہ میں خاکستر ہوا ہے۔پولیس بیان کے مطابق حبیب اللہ شیخ ولد بٹہ شیخ واکنہ رام سو کا مکان بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو مکمل طور سے خاکستر ہوا ہے۔مکان میں موجود تمام جائیداد راکھ کے ڈھیر میں بتدیل ہوا ہے۔ پولیس اسٹیشن رام سو کے اہلکاروں نے مقامی لوگوں کے تعاون سے آگ بجھایا ، تاہم آتشزنی کے وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک ایف آئی آر درج کرکے آگ کے وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ماضی میں بھی کئی مکانات نذر آتش ہوئے ہیں۔