ایس آر او 43کے دائرہ میں لائے جانے پر رہبر تعلیم اساتذہ وزیر تعلیم کے ممنون
عظمیٰ نیوز
رام بن // ریاستی وزیر تعلیم سعید محمد الطاف بخاری کی طر ف سے شروعات کے پانچ سالہ سروس کے دوران رہبر تعلیم اساتذہ کو ایس آر او 43کے زمرے میں شامل کئے جانے پر ریاستی رہبر تعلیم ٹیچرز فورم نے وزیر تعلیم کا شکریہ ادا کیا ہے ۔یہاں جاری ایک پریس بیان میں فورم کے ریاستی چیئر مین فاروق احمد تانترے نے کہا ہے وزیر موصوف نے رہبر تعلیم اساتذہ کے حق میں ایک تاریخ ساز فیصلہ لیکر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کی ایک دیرینہ مانگ کو پورا کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شروعات کی پانچ سالہ سروس کو دوران مر نے والے رہبر تعلیم اساتذہ کے پسماندگان کی سرکار کی طرف سے کوئی بھی مالی مدد یا روز گار فراہم نہیں کیا جاتا تھا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس کے علاوہ وزیر کی طرف سے سر پلس اساتذہ ،ایجوکیشن وایلنئر سے رہبر تعلیم بنے اساتذہ ،ادیب ماہر ،ادیب کامل و دیگر تسلیم شدہ تعلمی اداروں سے ڈگری یافتہ رہبر تعلیم اساتذہ کو مستقل کر نے کے لئے بھی محکمہ کو اس سلسلے میں پیش رفت بڑھانے کے ہدایات صادر کئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ فورم اس کے لئے بھی وزیر موصوف کا شکریہ ادا کرتی ہے اور اْمید ظاہر کرتی ہے کہ رہبر تعلیم اساتذہ کے دیگر مطالبات کو بھی ترجہحی بنیادوں پر حل کرینگے ۔ان کے علاوہ فورم کے ریاستی نائب چیئرمین بھوپیندر سنگھ ،جنرل سیکٹری جہانگیر عالم خان نے بھی وزیر کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
سڑک حادثہ میں ایک زخمی
ایم ایم پرویز
رام بن//رام بن۔ گول سڑک پر جمعرات کے روز ایک شخض اُس وقت زخمی ہوا جب اسکی نئی کار سڑک سے لڑھک کر ایک گہری کھائی میں جا گری۔پولیس بیان کے مطابق ایک نئی آلٹو کار ، جو کہ رام بن سے گول کی جانب رواں تھی، ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور رام بن کے نزدیک کپاری موڑ پرنوٹ کے مقام پر ایک کھائی میں جا گری ،جسکی وجہ سے کار کا ڈرائیور زخمی ہوا ہے، جسے فوری طور ضلع ہسپتال رام بن علاج معالجہ کے لئے بھرتی کیا گیا ،جہاں پر اسکی حالت مستحکم بیان کی گئی ہے۔زخمی شخض کی پہچان طارق احمد ولد غلام محمد ساکنہ گول کے بطور کی گئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کیا ہے۔
ہائیڈرو پروجیکٹوں کی میں تاخیر پر نوجوان برہم
کشتواڑ/کشتواڑ کے نوجوانون نے ضلع میں منظور کئے ہوئے مختلف ہائیڈرو پروجیکٹوں کو شروع کرنے میں تاخیر پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔چنار پائور پروجیکٹس ورکرس یونین کی طرف سے جاری ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع کا عوام میںکئیرو اور پکل ڈول ہائیڈرالک پروجیکٹوں کو شروع کرنے میں تاخیرہونے پر کافی ناراضگی پائی جاتی ہے۔ان پروجیکٹوں کی تعمیر کافی عرصہ سے التوا میں پڑی ہوئی ہے حالانکہ چناب ویلی پائور پروجیکٹس لمیٹڈنے ان کی منظوری دی ہے اور ضلع کے عوام خصوصاً نوجوان طبقہ نے اس میں مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ سی وی پی پی ایل این ایچ پی سی، جے کے ایس ڈی پی سی اور پی ٹی سی کا ایک مشترکہ منصوبہ ہے،جن کی صلاحیت 2148 میگا واٹ پیداوار کی ہے، جس سے ریاست کی اقتصادیات کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ ضلع کے نوجوانوں کو روزگار بھی مہیا ہوگا۔انہوں نے منیجنگ ڈائریکٹر ایم ایس بابوسے ان پروجیکٹوں پر کام فوری طور سے شروع کرنے کی اپیل کی ہے، تاکہ ضلع کے نوجوانوں کو روزگار کا موقعہ فراہم ہوگا۔انہوں نیجے اینڈ کے ریاستی پائور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سے ریٹلی ہایئڈروالیکٹرک پروجیکٹ دربھ شالہ کی از سر نو ٹینڈرنگ کی بھی اپیل کی ہے جسے پہلے جی وی کے لمیٹڈ کو الاٹ کیا گیا تھا جسے2014میں نا مکمل چھوڑا گیا تھا،نتیجہ کے طور پر پروجیکٹ کے ساتھ کام کر رہے493 ورکر بیکار ہوگئے تھے۔انہوں نے اس پروجیکٹ کو نامکمل چھوڑنے کے وجوہات کی تحقیقات سی بی آئی سے کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
آئی جی سی آر پی کو دل کا دورہ
بھدرواہ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر جموں منتقل
طاہر ندیم خان
بھدرواہ //انسپکٹر جنرل سی آر پی ایف، جو کہ بھدرواہ کے دو روزہ دورہ پر آئے ہوئے تھے کو گزشتہ شب دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں ایک خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ جموں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی جی موصوف اے بی چوہان اپنی اہلیہ کے ہمراہ بھدرواہ کے سرکاری دورہ پر تھے اور تیلی گڑھ کے ٹورسٹ ریزارت میں قیام پذیر تھے کہ رات گیارہ بجے کے قریب انہیں دل کا دورہ پڑنے کے بعد سب ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاںانہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد صبح ایک خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ جموں منتقل کر دیا گیا ۔
دوران ڈیوٹی ایس پی او کی موت
طاہر ندیم خان
بھدرواہ//ایڈشنل ضلع بھدرواہ میں ایک ایس پی او کی دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے مو ت ہوئی ہے۔ ایس ایچ او بھدرواہ منیر خان کے مطابق مذکورہ ایس پی او سپیشل آپریشن گروپ(ایس او جی) بھدرواہ کا رکن تھا ۔ایس پی او نے صُبح کے9 بجے تک بطور گیٹ سنتری ڈیوٹی انجام دی اور11.45 بجے اس نے سینے میں درد کی شکایت کی اور بے ہوش ہوگیا ۔اُسے اپنے ساتھیوں نے فوری طور سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بھدرواہ معا لجہ کے لئے منتقل کیا گیا ،جہاں پر ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا ۔قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد نعش کو اسکے آبائی گائوں لیا جائے گا جہاں پر پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ایس پی او کی شناخت جسونت راج عمر52سال ولد لعل چند ساکنہ موضع ڈگا ،چنتابھدرواہ کے بطور کی گئی ہے۔
پاڈر میں ڈگری کالج اور آئی ٹی آئی کھولنے کا مطالبہ
کشتواڑ / پاڈر کے عوام نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے اپیل کی ہے کہ پاڈر کے لئے ڈگری کالج اور آئی ٹی آئی کو منظوری دی جائے، جو کہ علاقہ کے لوگوں کی ایک دیرینہ مانگ ہے۔ایک پریس بیان میں سماجی کارکن جوگیندر بھنڈاری نے کہا ہے کہ علاقہ کے لوگ گُذشتہ دو دہائیوں سے ڈگری کالج اور آئی ٹی آئی کھولنے کا مطالبہ کر رہے ہیںلیکن سابقہ اور موجودہ سرکار نے انکے ساتھ فقط وعدے کئے اور وہ بھی الیکشن مہم کے دوران ۔انہوںنے کہا کہ عوام کی جانب سے بار ہا استدعا کرنے کے باجود انکی مانگ پوری نہ ہونا باعث تشویش ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پاڈ ر دو تحصیلوں یعنی کہ اٹھولی اور مچیل پر مشتمل ہے ،جسکی کافی آبادی ہے۔پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہر سال گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اتھولی سے10+2 پاس کرکے تقریبا ً400سے زائد طلاب کالج کی سہولیت نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کشتوڑ ڈگری کالج میںداخلہ لینا پڑتا ہے، جو کہ ہر ایک کے قوت برداشت سے باہر ہے۔نتیجہ کے طور پر بیشتر طلاب اپنی اعلیٰ پڑھائی کو بیچ میں ہی چھوڑنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔بھنڈاری نے پاڈر کے لئے ڈگری کالج اور آئی ٹی آئی کھولنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس علاقہ کے طلاب کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے کرتھائی ہائیڈرالک پروجیکٹ پاڈر پر کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،تاکہ ضلع کشتواڑ کے مقامی نوجوانوںکو پروجیکٹ میں روزگار حاصل کرنے کا موقعہ میسر ہو ۔
رام بن کے آنگن واڑی سنٹر وں میں راشن ناپید
ایم ایم پرویز
رام بن //رام بن ضلع آنگن واڑی سنٹروں میں گذشتہ کئی مہینوں سے راشن نہیں مل رہا ہے،کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے ان لوگوں نے کہا کہ پہلے ہر ماہ رام بن آئی سی ڈی ایس آفس اور متعلقہ پروجیکٹ افسران سے مقوعی راشن فراہم ہوتا تھا لیکن محکمہ کے افسراں و اہلکار ضلع کے مراکز کئے ساتھ درج بچوں کو نظر انداز کرکے قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔انہوں نے مبینہ الزام لگایا کہ اگرچہ ضلع میں آنگن واڑی مراکز میں سپلائی کی عدم دستیابی سے کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں ہے کیونکہ محکمہ ان مراکز کو مقوی اشیاء مہیا کرنے میں ناکام رہا ہے۔انہوں نے مبینہ الزام لگایا کہ ہم کافی وقت سے ایس ڈی ایس مراکز کی کارکردگی کا مشاہدہ کر رہے ہیں،وہ مقوی خوراک مہیا کرنے میں ناکام رہے ہیں کیونکہ محکمہ ان مراکز کو معقول ضروریات پورا کرنے میں ناکام رہا ہے۔انہوں نے مبینہ الزام لگایا کہ ضلع میں آئی سی ڈی ایس سکیم آہستہ آہستی دم توڑ رہی ہے کیونکہ حکام ان کو معقول راشن فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔
ٹریڈ یونین لیڈر کو صدمہ
ڈوڈہ //لو پیڈ ایمپلائز فیڈر یشن ڈوڈہ نے سینئر ٹریڈ یونین لیڈر نیاز احمد راہی کی ہمشیرہ مصرہ بیگم کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے، جس کی موت بدھ کے روز انکی رہائش گاہ موضع ڈونگرو بھالہ میں ہوئی ہے۔ایک تعزیتی بیان میں فیڈریشن نے دکھ زدہ کنبہ کے ساتھ ہمدردی اور اظہار یکجہتی کیا ہے اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی۔تعزیتی اجلاس میں شکیل احمد دیو، غلام حسن پانپوری، اختر گتو، اصغر علی وانی، سجاد ملک، عاشق جرال ،اشتیاق احمد دیو، عابد پانپوری، حق نواز نہرو، عاطف لون ،مکیش پریہار و دیگران بھی شامل تھے۔
آزاد کا اختر نظامی کے انتقال پر اظہار دکھ
نئی دہلی//راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر غلام نبی آزاد نے سابقہ قانون ساز ممبر اختر نظامی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی پیغام میں انہوںنے کہا ہے کہ اختر نظامی کے انتقال کی خبر سنتے ہی اسے دکھ ہوا ہے اور اسے ایک شریف النفس اور بطور لیجسلیٹر انکی سماج کے کمزور طبقہ و غریب لوگوں کی بھلائی کے لئے کی گئی کام کو سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکے موت سے خطہ میں ایک سیاسی اور سماجی خلا پیدا ہوا ہے اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ہے ۔آزاد نے دکھ زدہ کنبہ کو بھی تعزیت کیا ہے۔
میں کامیاب NET
کشتواڑ//نرگس مٹو زوجہ مشتاق مٹو ساکنہ کشتواڑ نے ایجوکیشن مضمون کیلئے نیشنل ایلج بلٹی ٹیسٹ(NET)زیر رول نمبر 27000124 ,کوالیفائی کیا ہے، جس کے نتائج کا اعلان یونیورسٹی گرانٹس کمیشن( UGC) کی جانب سے حال ہی میںکیا گیا ہے۔
ناجائز شراب کی 37فروٹیاں بر آمد،ایک گرفتار
ڈوڈہ //ڈوڈہ پولیس نے ناجائز شراب کے خلاف جاری ایک مہم میں جمعرات کے روز ایک مصدقہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر کی ہدایت پر ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ڈوڈہ انسپکٹر منجیت سنگھ نے پولیس پوسٹ کھیلانی کے ایس آئی رویندر کمار کی قیادت میں ایک پولیس ٹیم نے کھیلانی میں ایک ناکہ لگایا اور ایک وہیکل زیر رجسٹریشن نمبر JK06-1348کو روکا ،جسے چندر کمار ولد گیان چندساکنہ کھرکول کھیلانی چلا رہا تھا،جسے موقعہ پر ہی گرفتار کیا گیا ۔گاڑی کی چیکنگ کے دوران پولیس نے اس میں سے دیسی شراب کے250ایم ایل کی37فروٹیاں برآمد کیں۔پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میںاس سلسلہ میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 03/2018درج کیا ہے ۔کیس کی مزید تحقیقات جاری ہے۔