کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ کے سب ضلع اسپتال کرالہ پورہ میں ڈاکٹرو ں کی کمی کے خلاف لوگو ں نے گزشتہ دو روز سے احتجاج کیا جس کی وجہ سے کرالہ پورہ میلیال سڑک گاڑیو ں کی آ مد ورفت کے لئے کئی گھنٹوں تک بند رہی ۔کرالہ پورہ میں لوگو ں نے اس سلسلہ میں اگرچہ جمعرات کو بھی دکانیں بند رکھیں۔ کرالہ پورہ میلیال سڑک پر جہا ں سب ضلع اسپتال قائم ہے ،جمعہ کی صبح دوسرے روز بھی لوگ جمع ہوئے اور ڈاکٹرو ں کی کمی کے خلاف احتجاج کیا اورمحکمہ صحت کے خلاف نعرے لگائے ۔احتجاج پر بیٹھے لوگو ںنے ہاتھو ں میں پلے کا رڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کرالہ اسپتال میں ڈاکٹرو ں کو فوری طور تعینات کرنے کے نعرے درج تھے ۔سب ضلع اسپتال کرالہ پورہ جہا ں پہلے ہی ڈاکٹرو ں کی کمی ہے لیکن این آر ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے اسپتال میںکا م کاج بری طرح متا ثر ہو ا ہے ۔سب ضلع اسپتال کرالہ پورہ 70ہزار نفوس پرمشتمل آبادی کے لئے واحد امید ہے جہا ں مریضوں کا علاج و معالجہ کیا جاتا ہے اور دن بھر دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے سینکڑوں مریض اپنا علاج و معالجہ کرتے ہیں اور کبھی کبھار مریضوں کی تعداد 4سو کے قریب پہنچ جاتی ہے ۔ مریضوں کا علاج و معالجہ کر نے کے لئے صرف 2ڈاکٹر موجود ہوتے ہیں اور مریضوں کو دن بھر علاج و معالجہ کے لئے گھنٹوں تک انتظار کر نا پڑتا ہے ۔ اسپتال میں 17ڈاکٹرو ں کی اسامیا ں ہیں لیکن ان میں صرف دو مستقل ڈاکٹر وں کو تعینات کیا گیا ہے اور باقی اسامیو ں کو آج تک بھی پورا نہیں کیا گیابلکہ اسپتال سے جن ڈاکٹرو ں کا تبادلہ عمل میں لایا گیا آج تک دو بارہ ان کی جگہو ں پر دوسرے ڈاکٹرو ں کو تعینات نہیں کیا گیا ۔صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسپتال میں اہم ڈاکٹر جن میں ماہر امراض خواتین ،اطفال ،سرجن اور دیگر شعبہ شامل ہیں ،کے لئے کوئی بھی ڈاکٹر تعینات نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ضلع کے مریضوں کو کپوارہ یا سرینگر جاناپڑتا ہے تاہم درد ذہ میں مبتلا خواتین و اکثر و بیشتر کپوارہ منتقل کیا جاتا ہے ۔احتجاجی لوگو ں کا کہنا ہے کہ کئی بار یہ معاملہ محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کی نو ٹس میں لایا گیالیکن کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور اس اسپتال کو خد ا کے رحم و کرم پر چھو ڑ دیا گیاہے ۔ لوگو ں نے یہ بھی الزام لگایا کہ یہا ں کے سب ضلع اسپتال کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقوں میں قائم شفا خانو ں میں یونانی طرز عمل کے علاج و معالجہ کر نے والے ڈاکٹرو ں کو تعینات کیا گیا ہے جو مریضوں کے ساتھ نا انصافی ہے ۔لوگوںنے کہاکہ ایک ہفتہ کے اندر اندر کرالہ پورہ اسپتال میں ڈاکٹرو ں کی کمی کو پورا نہیں کیا گیا تو وہ زور دار احتجاجی مہم چھیڑ دیں گے ۔اس دوران کرالہ پورہ میں دوا فروشو ں نے بھی اپنی دکانیں بطور احتجاج بند رکھیں ۔ایک دوا فروش شبیر احمد نائک کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ڈاکٹرو ں کی کمی کی وجہ سے مریض اپنا علاج و معالجہ کرنے کی غرض سے کپوارہ اور دیگر اسپتالو ں کو جانے پر مجبور ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا کام بھی بری طرح متاثر ہوتا ہے اور ان کا روز گار بھی خطرے میں پڑ گیا ہے ۔اس سلسلے میں بلاک میڈیکل آ فیسر کرالہ پورہ ڈاکٹر محمد شفیع میر نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسپتال میں ڈاکٹرو ں کی کمی ہے اور اس حوالہ سے انہو ں نے پہلے ہی محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو با خبر کیا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ سب ضلع اسپتال کرالہ پورہ کو مریضوں کا سخت دباﺅ ہے اور اس اسپتال میں زیادہ ڈاکٹرو ں کی تعیناتی ضروری بن گیا ۔