بارہمولہ //میجر جنرل گلاب سنگھ راوت نے بطورجنرل آفیسر کمانڈنگ’ جی او سی‘ 19 انفنٹری ڈیژون بارہمولہ کا عہدہ سنبھالا جو شمالی کشمیرمیں لائن آف کنٹرول کو کمانڈ کرتا ہے ۔میجر جنرل جی ایس راوت نے 19انفنٹری ڈیژون کا چارج میجر جنرل آر کے کلیتہ کے تبادلے کے بعد سنبھالا ۔واضح رہے کہ 2005 میںجنرل جی ایس راوت کمان پوسٹ امن سیتو بحثیت کمانڈنگ آفیسر سات ڈوگرہ تعینات تھے ۔ جبکہ 2013 میں وہ برگیڈ کمانڈر رام پور اوڑی تھے ۔