بانہال // سخاوت سینٹر جموں وکشمیر کی طرف سے بانہال میونسپل پارک میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سخاوت سینٹر کی طرف سے گذشتہ برس 19 مارچ 2017 کو لئے گئے میرٹ کم مینز کے امتحانات میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ساٹھ سکولی بچوں میں تقریبا دو لاکھ روپئے کی رقم چکوں کی صورت میں تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر سخاوت سینٹر کے ریاستی صدر ڈاکٹر یوسف العمر مہمان خصوصی کے طور موجود تھے۔ اس کے علاوہ ایس ڈی ایم بانہال وکاس ورما ، ایس ڈی ایم رامسو وقار گیری ، عبدالاحد مسرور،منشور بانہالی ، ڈاکٹر انور ، ماسٹر عبدالغنی راتھر ، ماسٹر غلام محمد وگے ، ضلع ایڈمنسٹریٹر عبدالغنی تانترے ، منظور کامگار ، تعظیم احمد اور رضاکاروں کے علاوہ لوگوں اور والدین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مقررین نے سخاوت سینٹر کی طرف سے بچوں کو تعلیم و تربیت کے میدان حوصلہ افزائی کرنے پر سخاوت سینٹر کی انتظامیہ اور سخاوت سینٹر کی طرف سے امتحان میں امتیازی پوزیشنوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے گئے 59 طالبات اور طلبا میں کو بھی مبارکبادی پیش کی گئی۔ اس موقع پر ضلع ایڈمنسٹریٹر عبدالغنی تانترے نے یتیموں ، بیوائوں ، ناداروں اور غریبوں کو بلالحاظ مذہب و ملت سخات سینٹر کی طرف چلائی جارہی سرگرمیوں پر بھی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر سخاوت سینٹر جموں وکشمیر کے سرپرست اور چیئرمین ڈاکٹر یوسف العمر نے اپنے خطاب میں وہاں موجود بچوں پر زور دیا کہ وہ تندہی سے اپنی توجہ علم کے حصول پر مرکوز کریں اور کچھ کر دکھاکردکھانے کے بعد لوگوں کیلئے کچھ کرنے کی تڑپ اپنے اندر پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ کہا کہ زیر تعلیم بچوں کو انسانیت اور سماج کے بچھڑے لوگوں کیلئے کچھ کر دکھانے کیلئے اپنے اندر وہ سوچ پیدا کرنی چاہئے جس سے ان کی دنیا اور اخرت سنور جائے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو ان پہاڑوں اور وادیوں سے نکل کر انسانیت اور لوگوں کی فلاح کیلئے ایسے اقدام کرنے چاہئیں جس پر پوری دنیا ناز کرے۔ انہوں نے کہا کہ سخاوت سینٹر کا مقصد ہی ہے کہ بچوں اور نوجوانوں میں وہ چھپی صلاحتوں کو ابھار کر انہیں بہتر سے بہتر انسان بنانا ہے تاکہ وہ زندگی کے مختلف شعبوں میں انسانیت کی خدمت کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کواپنے اندر وہ عقابی صفت پیدا کرنی ہوگی جو علم کی مدد سے اونچی منزلوں کو طے کرکے آگے بڑھیں کیونکہ ساری دنیا کا عملبرادر کل اپ لوگوں کو ہی بننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ کر دکھانے کی چاہ رکھنے والوں کو اگے بڑھنے سے کوئی روک نہیں سکتا ہے اور اس کیلئے حوصلہ اور رہبری درکار ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا ہر نوجوان کو خود اعتمادی کے ساتھ اپنے علم کے حصول میں خود محنت کرکے اگے بڑھنے کی چاہت رکھنی چاہئے تاکہ وہ انے والے کل کے عظیم انسان بن کر سماج اور معاشرے کی بہتر خدمت کر سکیں۔ اس تقریب میں نظامت کے فرائض سخاوت سینٹر کے کارکن شوکت لون نے انجام دیئے۔