راجوری// سرحدی علاقوں میں رہائش پذیز لوگوں کیلئے 5ہزار 300 سے زائد بنکر تعمیر کئے جائیں گے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری شاہد چودھری کا کہنا ہے کہ راجوری میں آر پار گولہ باری کے دوران مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پرتا ہے،جبکہ اس کی سب سے زیادہ حرارت میں سرحدی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو محسوس ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ54ہزار سرحدی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کیلئے5ہزار390 بنکر تعمیر کرائے جائیں گے۔انکا کہنا تھا کہ پہلے ہی اس سلسلے میں قریب100بنکر تعمیر کئے گئے ہیں اور اب حکومت نے مزید4ہزار 918انفرادی اور373 کیمونٹی بنکروں کو تعمیر کرنے کو منظوری دی ہے۔شاہد اقبال چودھری کا کہنا تھا کہ جو کیمونٹی بنکر تعمیر کرائے جائیں گے وہ800مربع فٹ پر محیط ہونگے،اور اس میں40افراد کے رہنے کیلئے جگہ ہوگی،جبکہ انفرادی بنکر60مربع فٹ پر محیط ہونگے،اور اس میں8 افراد سما ںسکیں گے۔