Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

!جموں شہر میںٹریفک نظام کی بدحالی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 8, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
جموں شہر میں چلنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی من مانیاں اور ٹریفک حکام کی مبینہ لاپرواہی سے شہر کا ٹریفک نظام مسافروں کیلئے پریشانیوں کا باعث بناہواہے ۔ یوں تو پورے سال ہی لوگ شہر کے اس ٹریفک نظام سے پریشان رہتے ہیں لیکن موسم سرما کے دوران اس میں مزید خرابیاں پیدا ہوجاتی ہیں اور مسافروںکو جہاں پانچ سے دس کلو میٹر کا سفر طے کرنے میں دو دو گھنٹے ضائع کرنے پڑجاتے ہیں وہیںمیٹاڈور گاڑیوںمیںبلند آواز میں کانوں کے پردے پھاڑ دینے والی موسیقی سننے پر مجبور ہونا پڑتا ہے ۔بس اڈہ جموں اور اطراف و اکناف سے ہر ایک روٹ کو نکلنے والی گاڑیاں نہ صرف ائورلوڈہوتی ہیں بلکہ منزل تک پہنچنے کیلئے ڈرائیور حضرات گھنٹے لگادیتے ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کا قیمتی وقت ضائع ہوتاہے اورکوئی بھی شخص وقت پہ اپنے کام پر نہیں پہنچ پاتا۔بعض اوقات سواریاں اُٹھانے کے لالچ میں مسافر گاڑیوں کے درمیان دوڑ لگی ہوتی ہے جس سے حادثات کا خطرہ بھی بڑھ جاتاہے ۔ چونکہ موسم سرما کے دوران کشمیر ،لداخ اور ریاست کے دوسرے حصوں سے بڑی تعداد میںلوگ جموں کا رخ کرتے ہیں اس لئے نومبر سے لیکر مارچ اپریل تک جموں کے میٹاڈور ڈرائیوروں کے وارے نیارے ہوجاتے ہیں اور وہ مسافروں کی مجبوری کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی من مرضی چلاتے ہیں ۔حالت یہ ہے کہ ڈرائیور گاڑی بعد میں چلانا شروع کرتے ہیں ،فحش گانوں کا بٹن پہلے دباتے ہیں ۔شہر میں مشکل سے بھی ایسی گاڑیاں نہیں ملتی جن میں ٹیپ ریکارڈ ر کا استعمال نہ ہوتاہو۔وہ مسافروں کیلئے ذہنی تکلیف کا باعث بھی بنتے ہیں اور میوزک بند کرنے یا وقت پر منزل تک پہنچانے کی استدعا کرنے پر بدسلوکی سے بھی پیش آتے ہیں ۔میٹاڈور گاڑیوں میں کرائے کے نام پر بھی رام نام کی لوٹ مچی ہوئی ہے۔عام سی بات ہے اور اگر کوئی مسافراس بات کا صحیح علم نہیں رکھتاکہ فلاں مقام سے فلاں تک کا گاڑی کرایہ کیا ہے تو اس سے زیادہ رقم وصول کرنے میں بھی کوئی قباحت نہیں سمجھی جاتی ۔ غرض جموں میں موسم سرما کے دوران وہی ہوتاہے جو ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کے من کو بھاتاہے اور نہ ہی وہ ٹریفک قوانین کا پاس و لحاظ کرتے ہیں اور نہ ہی مسافروں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں بہتر ٹرانسپورٹ خدمات فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ بس ان کا ایک ہی مقصد ہوتاکہ زیادہ سے زیادہ پیسے ہاتھ آجائیں ،چاہے اس کیلئے انہیں قوانین کوہر لمحہ توڑنابھی کیوںنہ پڑے ۔گاڑیوںمیں اوور لوڈنگ کا حال یہ ہے کہ بزرگ ، خواتین اور بچے دھکے پہ دھکا کھانے پر مجبور ہو جاتے ہیں لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ ٹریفک قواعد کا تپا پانچہ کرنے والوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیںہوتی ۔اگرچہ محکمہ ٹریفک کے اہلکار کئی مقامات پر ڈیوٹی پر تعینات ہوتے ہیں لیکن وہ قوانین کی پاسداری کرانے میں بالکل ناکام دکھائی دے رہے ہیںاور انہیں اس بات سے کوئی غرض دکھائی نہیں دیتی کہ گاڑیوںکے اندر مسافروں کے ساتھ کیا سلوک ہورہاہے اور انہیں دوران سفر کس قدر ذہنی اذتیوں کا سامنا کرناپڑتاہے ۔شہر میں ٹریفک کے اس طرح کے نظام کوبدلنے کی ضرورت ہے اور اگر شہروں میں مسافروں کو بہتر ٹرانسپورٹ خدمات میسر نہیںہونگی تو پھر دور دراز علاقوں کے لوگ اس نظام سے کیا توقع رکھ سکتے ہیں۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کشمیر کی سیاحت میں بے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے: منوج سنہا
تازہ ترین
بارہمولہ میں قبرستان میں غیر مجاز کھدائی کے الزام میں ٹھیکیدار، جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس
تازہ ترین
بدامنی پھیلانے کی پاکستانی کوششیں ناکام،جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن: منوج سنہا
برصغیر
کولگام میں خانقاہ کے چندہ بکس سے سارقان نے نقدی اُڑا لئے
تازہ ترین

Related

اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?