نئی دہلی // مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ سرحدپارجنگجوئوں کے تربیتی مراکزمتحرک ہیں اور پاکستان کشمیری نوجوانوں کوبھارت مخالف سرگرمیوں کیلئے اُکسانے میں سرگرم ہے ۔راجناتھ سنگھ نے جموں وکشمیرمیں مذاکراتی عمل شروع ہونے پراطمینان ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ سیکورٹی فورسزکشمیرمیں حالات پرقابوپانے کیلئے موثرحکمت کیساتھ آگے بڑھ رہے ہیں ۔راجدھانی میںڈی جی پی اور آئی جی پی کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی زیرانتظام کشمیر میں تربیتی کیمپ ، لانچنگ پیڈ اور ٹیلی مواصلات اسٹیشن کی شکل میں دہشت گردی کا ڈھانچہ برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک(پاکستان) جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کیلئے مالی معاونت سمیت سبھی طرح کی مدد دستیاب کرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا ہے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کا ڈھانچہ برقرار ہے اور پڑوسی ملک جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو ہندوستان کے خلاف بھڑکا رہا ہے ۔تاہم راجناتھ سنگھ نے جموں وکشمیرمیں مذاکراتی عمل شروع ہونے پراطمینان ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ سیکورٹی فورسزکشمیرمیں حالات پرقابوپانے کیلئے موثرحکمت کیساتھ آگے بڑھ رہے ہیں ۔ انہوں نے ملک کے سرکردہ پولیس افسروں کو فسادات اور مذہبی مقامات کی بے حرمتی کے معاملہ میں سخت کارروائی کرنے کی بھی ہدایت دی۔ مرکزی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے سینئر پولیس افسروں کو اس طرح کے واقعات اور مذہبی مقامات کی بے حرمتی کے معاملات میں سختی سے نمٹنے کی بھی ہدایت دی۔