لکھنو // اتر پردیش پولیس نے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کرلیا تاہم پوچھ تاچھ کے بعد بتایا کہ اسکے خلاف کوئی بھی جنگجویانہ ثبوت نہیں ملا ہے۔دلی میں اسکے دو کشمیری ساتھیوں کی تلاش شروع کی گئی ہے۔یو پی انداد داد دہشت گردی سکارڈ نے نئی دہلی بھوپال شتابدی ایکسپریس سے بغیر ٹکٹ ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کیا۔بلال احمد وانی ساکن اننت ناگ کو پوچھ تاچھ کیلئے پولیس اپنے ساتھ لے گئی۔اے ٹی ایس سکارڈ کے انسپکٹر جنرل عاصم ارون نے بعد میں کہا کہ جموں و کشمیر پولیس سے مذکورہ کے بارے میں چھان بین کی گئی لیکن کوئی انہونی بات نہیں نکلی۔بلال وانی نے خود کو بہرہ اور گونگا بتایا اور اشاروں میں بات کی لیکن اتوار کی شام بالآخر اس نے اپنا نام بتایا۔اس نے بتایا کہ اننت ناگ میں انکا ایک میڈیکل شاپ بھی ہے جو کشمیر پولیس کے ذریعے سچ ثابت ہوا۔البتہ اسکی کوئی بھی جنگجویانہ سرگرمیوں میں ملوث کوئی بھی بات سامنے نہیں آئی۔انہوں نے دلی میں مزید دو کشمیریوں نوجوانوں کے نام بتائے جو اسکے ساتھے رہتے تھے اور اب پولیس انکی تلاش میں ہے۔