نیلسن// دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی ہے، نیلسن کے سیکسٹن اوول گراو¿نڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 247 رنز کا ہدف دیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 71 گیندوں پر 86 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ان کے علاوہ راس ٹیلر نے 45رنز کی اہم اننگز کھیلی۔نیوزی لینڈ کو اپنی اننگز کے پہلے اوور میں نقصان اٹھانا پڑا جب محمد عامر کی گیند پر شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کولن منرو صفر پر کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔۔نیوزی لینڈ کی اننگز جاری ہی تھی کہ 64 کے مجموعی اسکور پر بارش کے باعث میچ روکنا پڑا، بارش رکنے کے بعد میچ کا جب آغاز ہوا تو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت نیوزی لینڈ کو 25 اوورز میں 151 رنز کا ہدف ملا جو کیویز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 23.5 اوورز میں پورا کرلیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے گپٹل نے 86 اور روز ٹیلر نے 45 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آو¿ٹ رہے۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم اننگز کے آغاز سے ہی پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار رہی، اوپنرز بھی خاص کارکردگی نہ دکھاسکے اور صرف 14 کے مجموعی اسکور پر واپس پویلین لوٹ گئے۔ محمد حفیظ، حسن علی اور شاداب کی نصف سنچریوں نے ٹیم کو سہارا دیا اور پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنائے۔کپتان سرفراز احمد 3، اوپنر اظہر علی 6، امام الحق 2، بابر اعظم 10 اور شعیب ملک نے 27 رنز بنائے جب کہ نصف سنچری بنانے والے محمد حفیظ نے 60 رنز اسکور کیے۔ حسن علی نے بھی اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی نصف سنچری بنائی اور 51 رنز پر ٹم ساو¿تھی کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔واضح رہے کہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 0-2 کی برتری حاصل ہوگئی ہے، نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بھی ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت پاکستان کو 61 رنز سے شکست دی تھی۔