سرینگر// وزیر صاحت تصدق مفتی وزیر اعلیٰ شکایتی سیل کی سربراہی بھی کریں گے۔ سال کے آخری ایم میں کابینہ میں شامل کیں گئے تصدق مفتی کو ایک بار پھر وزیر اعلیٰ شکایتی سیل کی کمان سونپی گئی ہیں۔اس سلسلے میں سرکار نے منگل کو ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ وزیر سیاحت تصدق مفتی اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ وزیر اعلیٰ شکایتی سیل کی بھی نگرانی کریں گے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر سیکریٹری خورشید احمد شاہ کی طرف سے ایک حکم نامہ زیر نمبر 60-GAD of 2018محرر 09.01.2018 میں کہا گیا”مزید اعلان تک وزیر سیاحت تصدق مفتی اضافی طور پر اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ وزیر اعلیٰ شکایتی سیل کی نگرانی کریں گے“۔اس سے قبل تصدق مفتی نے15دسمبر کو وزیر اعلیٰ کی شکایتی سیل کے کارڈی نیٹر سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔تصدق مفتی نے ریاست کے چیف سیکریٹری کے نام مکتوب میں یک سطری مستعفی نامہ روانہ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا”میں وزیر اعلیٰ ی شکایتی سیل کے کارڈی نیٹر سے فوری طور پر استعفیٰ دیتا ہوں“۔ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنے بھائی تصدق مفتی کو سال2017میں11مئی کو وزیر اعلیٰ شکایتی سیل کی کمان سونپی تھی۔جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی طرف سے اس سلسلے میں با جابطہ طور پر ایک حکم نامہ جاری کیا گیا تھا،جس میں انہیں اس سیل کا کارڈی نیٹر بنایا گیا۔حکم نامہ میں کہا گیا تھا کہ مفتی تصدق کو یہ عہدہ اعزازی طور پر دیا گیا ہے،اور اس کیلئے انہیں کوئی بھی تنخواہ یا دیگر مرعات فرہم نہیں کیں جائے گے۔