Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

ٹنلوں کی تعمیر میں تاخیر کیوں؟

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 10, 2018 3:05 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 گزشتہ دنوں وادیٔ کرناہ کو کشمیر کے ساتھ ملانے والی شاہراہ پر نستہ چھن گلی، جو عرف عام میں سادھنا ٹاپ کے نام سے معروف ہے، پرپیش آئے خونریز حادثے نے سنجیدہ فکر شہریوں کو ایسے صدمے سے دو چار کیا ہے کہ اُس سے باہر نکلنابڑا دشوار لگ رہا ہے، خاص کر کرناہ و کیرن کے باشندگان ، جو اپنی ضروریات کے لئے اس خونی شاہراہ پر سفر کرنے پر مجبور ہیں، نفسیاتی اور عملی طور پر بُری طرح متاثر ہوگئے ہیں۔ شاہراہ پر یکے بعد دیگرے کئی مقامات پر برفانی تودے گر آنے کی وجہ سے باڈر روڑس آرگنائزیشن کے ایک آفیسر سمیت 11افراد برف کی تہوں تلے دب کر جاںبحق ہوگئے ، جن میں ایک معصوم بچہ بھی شامل تھا اور آج ان مہلوکین کی دلدوز تصاویر سرحدی علاقوں سے تعلق رکھنے والی آبادی کے تئیں حکومت کی غفلت شعاری کی علامتیں بن گئی ہیں ، جبھی تو کرناہ، ٹنگڈار اور سرینگر میں ان علاقوں کے مکین سڑکوں پر آکر عوامی مفادات کے تئیں حکومت کی لاپرواہی اور عدم دلچسپی کے خلاف احتجاج میں مصروف ہیں ۔ اتناہی نہیں بلکہ گزشتہ روز اسمبلی اجلاس کے دوران بھی یہ المناک صورتحال زیر بحث آئی اور ایم ایل اے لنگیٹ نے اس پر زور دار احتجاج کیا، جس پر انہیں ایوان سے باہربھی نکل دیا گیا۔ یہ افسوس کی انتہا ہے کہ آج کے ترقی یافتہ دور میں، جب دنیا مریخ اور دوسرے سیاروں پر سیاحوں کو بھیجنے کی تیاریاں کر رہی ہے، ہماری ریاست کے اندر پہاڑوں سے گھری بالائی وادیاں موسم سرما شروع ہوتے ہی باقی دنیا سے کٹ کر رہ جاتی ہیں، جہاں مقیم لاکھوں لوگوں کوسرمائی ایام میں روزگار اور صحت کے حوالے سے شدید مشکلات اور مصائب کا سامنا کرنا پڑ تا ہے۔ یہ کرنا کا علاقہ ہو، گریز کی وادی ہو یا کشتواڑ ضلع کی واڑون وادی ہو یا پھر کرگل اور لداخ کے وسیع وعریض علاقے، برفباری شروع ہوتے ہی ان علاقوں کو جانے والی شاہراہیںیکسر بند کر دی جاتی ہیں ،پھر انکے احوال شازو نادر ہی دنیا کے سامنے آتے ہیں۔ ایسا بھی نہیں ہے کہ دنیا میں یہی ایک خطہ ہے جہاں برفباری ہوتی ہو، بلکہ دنیا کے طول و عرض میں پھیلے یہاں سے بھی شدید تر سرمائی خطوں میں، اس طرح سرمائی ایام کے دوران بیرونی دنیا کے ساتھ رابطے منقطع نہیں ہوتے۔ ایک عجیب معاملہ ہے کہ جو بھی سرکار برسراقتدار آتی ہے تو ان خطوں کو سال بھردنیا کے ساتھ جوڑے رکھنے کےلئے بلند بانگ دعوے اور وعدے کرتی ہے لیکن عرصہ اقتدار کے خاتمے تک زمینی سطح پر کچھ نہیں ہو پاتا ہے۔ اسی کرناہ علاقے کے سادھنا ٹاپ،  جہاں حادثات میں اب تک سینکڑوں افراد کی موت واقع ہوئی ہے، پر دس برس قبل ٹنل بنانے کا اعلان کیا گیا۔ یہ اعلان اُس وقت کے وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد نے کیا تھا، جبکہ 2010میں سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی اس ارادے کا اعادہ کیا، لیکن معاملہ ہنوذ وہیں کا وہیں ہے۔ سال2016میں موجودہ حکومت نے بھی ٹنگڈاراور کرناہ کو ملانے کےلئے ٹنل کی تعمیر کا وعدہ کرتے ہوئے اسکی تجویز مرکزی حکومت کے سامنے رکھ دی مگر ابھی تک اسکا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے، بلکہ حکومت کے مطابق مرکز کے ساتھ بات چیت جاری ہے، جبکہ  میڈیا  رپورٹوں کے مطابق مرکزی حکومت کو کچھ سیکورٹی خدشات لاحق ہیں، جنکا حل تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔سیکورٹی خدشات کا جائزہ لینا اپنی جگہ درست ہے ، مگر جب باریکی سے دیکھا جاتا ہے تو یہ بات کھل کر سامنے آتی ہے کہ یہ معاملہ سادھنا ٹاپ سے ہی مخصوص نہیں بلکہ دیگر خطوں کےلئے مجوزہ ٹنلوں کی تعمیر کا حال بھی کچھ اس سےمختلف نہیں ۔ وائیلو سنگھپورہ ٹنل کی تعمیر کے لئے فروری2017میں کیا گیا اعلان بھی ہنوذ ہوا میںمعلق ہے کیونکہ لگ بھگ ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود اس کے لئے ٹینڈر طلب نہیں کئے گئے۔ بفلیاز اور سنتھن ٹاپ کے لے مجوزہ ٹنلوں کے بارے میں کوئی با ت نہیں ہو رہی ہے ، جبکہ آجکل ریاستی سرکار وادیٔ گریز کے12ماہی رابطہ کےلئے رازدان ٹاپ پرسرنگ کی تعمیر کی باتیںکر رہی ہے۔ سونہ مرگ شاہراہ پر زیڈ موڑ ٹنل کی تعمیر بھی جس سست رفتاری سے چل رہی ہے اُس پر بھی مقامی آباد ی آئے دن برہمی کا اظہار کرتی رہتی ہے۔ بہ ایں ہمہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ارباب حکومت اس معاملے میں، جو مقامی آبادیوں کےلئے موت و حیات سے کچھ کم نہیں، عمومی ووٹ بنک سیاست سے بالاتر ہو کر اپنے ضمیر کو ٹٹول کر یہ دیکھ لیں کہ کہیں ان آبادیوں کے ساتھ نا انصافی تو نہیں ہو رہی ہے؟ کیا اُنکے آئینی اور بنیادی حقوق متاثر نہیں ہو رہے ہیں؟ 21ویں صدی کے اس ترقی یافتہ دور میں جب حکمرانوں کی جانب سے ساتویں آسمان کو چھونے کے عزم کا اظہار کیا جا رہا ہے تو ان بے کس و بے بس آبادیوں کو پسماندگی کے اندھیرے سے نکالنے کی کوشش کیوں نہیں ہو رہی ہے۔اسکا جواب حکومت کو واضح الفاظ میں دینا چاہئے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس
تازہ ترین
مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت
تازہ ترین
خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین
اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین

Related

اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?