بلاک آفس کھئی پورہ میںچوری
ٹنگمرگ //کھئی پورہ ٹنگمرگ میں نقب زنوں نے 9اور10جنوری کی درمیانی رات کو بلاک آفس میں ایک انویٹر، دو عددبیٹریاں اور ایک ٹرانسفارمر اڑالیا ہے۔ ٹنگمرگ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے مشتاق الحسن
ڈی سی کپوارہ کو صدمہ ،والد نسبتی انتقال کرگئے
کپوارہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیرکے والد نسبتی عبد الرحمان ڈار انتقال کر گئے۔ اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ کے دفتر میں ایک تعزیتی تقریب منعقد کی گئی جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔اس دورام مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے علاوہ جرنلسٹس کے فیاض حمید ،یحیٰ سلطان ،شاہجاں افضل ،ساحل شمیم ،پیر ذادہ زبیر ،تصدق حسین کے علاوہ کشمیر عظمیٰ کے نامہ نگار اشرف چرا غ نے ڈی سی کپوارہ خالد جہانگیر سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔جرنلسٹس فریٹر نٹی نے سابق ڈائریکٹر دور درشن سرینگر رفیق احمد مسعودی سے بھی اظہار تعزیت کی ۔
ایس ڈی ایم کنگن نے چارج سنبھالا
گاندربل//ارشاد احمد//معراج الدین شاہ(کے اے ایس) نے بدھ کو سب ڈویڑنل مجسٹریٹ کنگن کا چارج سنبھالا۔معراج الدین شاہ اس سے قبل ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسر سرینگر تعینات تھے ۔کنگن میں ایس ڈی ایم کا عہدہ سنبھالنے کے موقعہ پر تحصیلدار کنگن اور محکمہ ریونیو کے دیگر ملازمین بھی موجود تھے ۔