کشتواڑ//پبلک ائیوئیرنس فرنٹ نے ضلع میں ہائیڈرو پائور پروجیکٹوں کے شروع ہونے میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کے روز یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرنٹ کے چیئر مین شاکر صدیقی نے کہا کہ ہائیڈرو پائور پروجیکٹس جیسے کہ پکل ڈول، کئیرو اور کواڑ ،ریٹل اور کرتھائی ہائیڈرو پروجیکٹس پر کام شروع کرنے یں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ضلع کے کولیفائیڈ بیروزگار بشمول انجینئرس کافی وقت سے ان پروجیکٹوں کے شروع کرنے کے انتظار میں ہیں۔انہوں نے کہا اگر چہ اس سلسلہ میں تمام لوازمات پورا کئے گئے ہیں تاہم ان پروجیکٹوں کو شروع کرنے میں غیر ضروری تاخیر سے کشتواڑ کے عوام خصوصاً نوجوان طبقہ میں غُصہ ہے۔ باعث پریشانی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے مرکزی و ریاستی سرکار سے ان پروجیکٹوں کو فوری طور شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جس سے نہ صرف کشتواڑ کے عوام بلکہ ریاست کو بھی کافی فائدہ ہوگا۔انہوں نے چناب ویلی پائور پروجیکٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر اور جموں وکشمیر پاٗور ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور جنرل منیجر ڈول ہستی پائور اسٹیشن ،این ایچ پی سی لمیٹڈکشتواڑ سے سی ایس آر(کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی) کے تحت مقامی علاقوں کی ڈیولپمنٹ کیلئے فنڈز خرچ کا استعمال کرنے کی بھی درخواست کی، تاکہ ضلع کی ڈیولپمنٹ میں اضافہ ہو سکے۔پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ڈول ہستی پائور اسٹیشن کشتواڑتقریباً390 میگا واٹ بجلی پیدا کرتی ہے لیکن کشتواڑ کے عوام کو بجلی کے بحران کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈول ڈیم کے اوپر کے مکان اور زمین آہستہ آہستہ غرقاب آرہے ہیںاور پائور اسٹیشن کے حکام سے اس نقصان کی بھر پائی کرنے کا مطالبہ کیا جسکے لئے انہوں نے مقامی بیروز ار نوجوانوں کو روز گار مہیا کرنے کی صلاح دی ۔انہوں نے ’’سنگ پورہ وائیلو ٹنل ‘‘ کی تعمیر کا کام شروع کرنے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس ٹنل کے تعمیر سے سابقہ ضلع ڈوڈہ خصوصاً کشتواڑ کو ہر موسم میں چلنے والا سب سے کم دوری کا رابطہ فراہم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس سے وادی کشمیر کے سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا اور اسکے علاوہ ضلع کے ہنر مند اور غیر ہنر مند نوجوانوں کو روز گار بھی مہیا ہوگا۔پریس کانفرنس میں غلام حُسین منشی، محمد خلیل فراش، جی آر شیخ،سنجے پریہار، محمد یوسف شاہ، محمد اقبال گیری،عشرت سلیم، وزیر احمد، رنجیت سنگھ، فاروق احمد شیخ ،اعجاز حُسین، ریاض احمد ،محمد اسلم ،جاوید گیرو نے بھی شرکت کی ۔