ڈوڈہ //ضلع ترقیاتی کمشنر بھوانی رکوال نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی جانب سے ضلع کے حالیہ دورہ کے دوران جاری کئے گئے ہدایات کی عمل آوری کو لاگو کرنے کے لئے پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔چیف پلاننگ افسر ڈوڈہ یوگیندر کتوچ، اسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ اختر حُسین قاضی، ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرز افتخار احمد اور فیگر ضلع افسروں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈی سی نے رقیاتی کاموں کا خاکہ پیش کیا اور انکے تکمیل کے لئے مدت مقرر کیا۔ان کاموں میں روڈ رابطہ میں اضافہ ،ایڈمنسٹریٹو انفراسٹریکچر،صحت عامہ کی سہولیات، تعلیمی انفراسٹریکچر،بجلی، پانی ،آبپاشی ،باغبانی، زراعت سیکٹر کے کام شامل ہیں۔ڈی سی نے تمام کاموں کے بر وقت تکمیل کی ضرورت پر زور دیا ۔