جموں//وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے ریاستی قانون سازیہ کے دونوں ایوانوں میں پیش کئے گئے میزانیہ 2018-19کا خیر مقد م کرتے ہوئے ا سے عوام دوست اور ریاست کی تعمیر و ترقی کے لئے اہم قرار دیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس میزانیہ میں سب سے زیادہ مصارف اصل ان کی حکومت کے ترقیاتی ایجنڈا کا واضح ثبوت ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ عوام تک پہنچنے کے پروگراموں سے حاصل کی گئی تجاویز اور آراء کی بنیاد پر 200کروڑ روپے ریاست میں پینے کے پانی کی ترسیل 50کروڑ روپے قریباً ایک ہزار جاری سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے مختص رکھے گئے ہیں ۔ یہ ان کی حکومت کی جانب سے ریاست کے معاشی و معاشرتی صورتحال میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے حکومت کی جانب سے اُٹھائے جارہے اقدامات کا اظہار ہے۔محبوبہ مفتی نے کہاکہ میزانیہ میں پنچایتوں پر توجہ مرکوز کر کے اُن کی حکومت کا ریاست میں سیاسی ،انتظامی اور مالی سطحوں پر لوکل سیلف گورنمنٹ کے اداروں کو مستحکم بنانے کے عزم کا عکاس ہے ۔