سرینگر// سکمز صورہ کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر اے جی آہنگر کے خلاف سرکاری اٹیچمنٹ آرڈر پر امتناع جاری کرتے ہوئے ریاستی عدالت عالیہ نے حکومت سے اگلی سماعت پر اپنا موقف پیش کرنے کاحکم دیا ہے ۔جسٹس ایم کے ہانجورہ پر مشتمل بنچ نے عرضی گذار ڈاکٹر آہنگر کی عرضی پر ان کے کونسل سینئر وکیل ایڈوکیٹ ظفراحمد شاہ اور ایڈوکیٹ جنرل جہانگیر اقبال کے دلائل سماعت کرنے کے بعد جی اے ڈی آرڈر45آف 2018بتاریخ6جنوری پر روک لگادی تاہم دوسری طرف سے عذرات جمع کرنے کے بعد ہی اس حکم امتناع کا اطلاق عمل میں لایا جائے گا۔کیس کی اگلی سماعت31جنوری کو طے پائی گئی ۔