سرینگر// ریاستی بورڑ آف سکول ایجوکیشن کی طرف سے12ویں جماعت کے نتائج کے دوران ایک بار پھر لڑکیوں نے لڑکوں کو مات دیتے ہوئے تمام شعبوں میں پہلی10پوزیشنوں میں63لڑکیاں سرخرو ہوئیں۔امتحانات میں کل 55ہزار 163 طلبہ شریک ہوئے جس میں 33ہزار 893 طلبہ کامیاب جبکہ 17ہزار 320کو ناکام قراردیاگیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب 61.44 فیصدرہاجس میں لڑکوں کی شرح58.92جبکہ لڑکیوں کی کامیابی کی شرح64.31رہی۔سرکاری اسکولوں نے بھی حیران کن طریقے سے اپنی کارکردگی کو بہتر کیا۔سائنس، آرٹس، کامرس اورہوم سائنس شعبوں میں ظاہر کی گئی پہلی10پوزیشنوں میں سے35 طلاب نے اپنا نام درج کرایا۔سٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے جمعرات کو 12 ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس میں مجموعی طور کامیاب ہوئے طلباء کا تناسب 61.44.فیصد رہا ۔ سائنس شعبہ میں پہلی تین امتیازی پوزیشن برن ہال ہائر سکینڈری اسکول سرینگر اور ولکن ہائر سکینڈری اسکول سوپورنے حاصل کی ہیں ۔ شعبہ سائنس میں پہلی تین امتیازی پوزیشنوں پر برن ہال سکینڈری اسکول سرینگر اور ولکن ہائر سکینڈری اسکول سوپور نے قبضہ جمایا ۔ نتائج کے مطابق 12ویں جماعت کے امتحانات میں شعبہ سائنس میں برن ہال ہائر سکینڈری کی محتشم رفیقی نے494(98.8فیصد) نمبرات لیکر پہلی اور فہیم رشید نے491نمبرات(98.2فیصد) لیکر دوسری پوزیشن جبکہ ولکن ہائر سکینڈری اسکول کی صابیہ سعید نے 490نمبرات (98فیصد) لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ کامرس مضمون میں نواکدل گرلز ہائر اسکینڈری اسکول میں زیر تعلیم3 طالبات نے پہلی پوزیشن حاصل کی،جن میں صحرش نافذ،طابش نور اور زائرہ بشیر شامل ہیں۔تینوں طالبات نے485نمبرات حاصل کئے۔آرٹس مضمون میں گرلز ہائر اسکینڈری اسکول بارہمولہ کی دردانہ مسعودی نے487نمبرات حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔روایت سے ہٹ کر سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طلاب نے12ویں جماعت میں بہترین کارکرگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سائنس مضمون میں پہلی10پوزیشن حاصل کرنے والے41طلاب ہیں،جن میں سے11طلاب سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم تھے۔سائنس مضموں میں19لڑکوں اور22لڑکیوں نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ کامرس مضمون میں کل ملا کر22طلاب نے پہلی10پوزیشنوں پر قبضہ جمایا ہے،جس میں13 سرکاری اسکولوں اور9نجی اسکولوں کے طلاب ہیں۔پہلی10پوزیشن حاصل کرنے والوں میں5لڑکے اور17لڑکیاں ہیں۔آرٹس مضمون میں15طلاب نے پہلی10پوزیشنیں حاصل کیں،جس میں بھی سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طلاب نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے11،جبکہ نجی اسکولوں کے4طالب علم شامل ہیں۔اس فہرست میں11لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔ ہوم سائنس میں پہلی10پوزیشنوں پر بھی لڑکیوں نے قبضہ کیا ہے۔