سرینگر//پی ڈی پی نے وزیر خزانہ کی طرف سے پیش کئے گئے بجٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کو عام آدمی کا بجٹ قرار دیا۔ پارٹی کے ضلع صدر سرینگر اور قانون ساز کونسل کے ممبر محمد خورشید عالم نے وزیر خزانہ کے بجٹ کو پسماندہ اور غیر نمائندہ لوگوں کیلئے ایک سوغات قرار دیا۔انہوں نے بجٹ میں سب لوگوں کا کاص خیال رکھا گیا ہے،اور سب شعبوں کی نمائندگی کی گئی ہے۔محمد خورشید عالم نے کہا کہ صنعتکاروں سے لیکر ڈیلی ویجروں اور ہاوس بوٹ والوں سے لیکر عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے بجٹ میں اسکیمیں ہیں۔انہوں نے سابق مخلوط سرکار پر ملازمین کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سرکار نے انہیں تمام طرح کے فوائدے پہنچائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ7واں تنخواہ کمیشن کا اعلان ملازمین کیلئے ایک بڑی راحت ہے۔