سرینگر// وزیر خزانہ کی طرف سے بجٹ اعلان کو مجموعی طور پر حوصلہ بخش قرار دیتے ہوئے کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹرئز نے کہا کہ وزیر خزانہ نے جو وعدے کئے ہیں،ان تمام کو عملایا جانا چاہے۔ پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز کو فروغ دینے کے اعلان کو اہم قرار دیتے ہوئے چیمبر نے کہا کہ اب کو آزاد اور خود اختیار بنانے کی ضرورت ہے،جبکہ بیروکریٹوں اور سیاست دانوں کو ان اداروں سے باہر کیا جانا چاہے۔ انہوں نے چھوٹی اور درمیانہ درجوں کی صنعتوں کو ماضی کی طرز پر سی ایس ٹی اور جی ایس ٹی کی ٹیکس واپسی پر سرکار کی خاموشی کو بھی نا قابل قبول قرار دیا۔انہوں نے سیاحتی صنعتوں کو،بجلی فیس کی ادائیگی میں صنعتوں کے برابر کرنے کی بھی سراہنا کی،جبکہ تمام صنعتوں کے شعبوں میں بجلی میں راھت دینے کا بھی خر مقدم کیا گیا۔ٹرانسپورٹ شعبے کو بحال کرنے کے علاوہ بیٹ صنعت،اخروٹ،سیب صنعت سمیت دیگر صنعتوں کیلئے وزیر خزانہ کی طرف سے خصوصی مرعات فرہم کرنے کی بھی سراہنا کی گئی۔ کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹرئز نے کارپٹ ولیج قائم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے دستکاری کو بھی چھوٹی اور درمیانہ درجوں کی صنعتوں میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔چھوٹی اور درمیانہ درجوں کی صنعتوں نے سوالیہ انداز مین کہا کہ آج وزیرخزانہ دفعہ5کا فائدہ اٹھا کر ٹیکس عائد کرنے کی بات کرتے ہیں،جبکہ ماضی میں اسی دفعہ کو بروائے لا کر اپنا اشیاء و خدمات قانون کیوں نہیں بنایا گیا۔