سرینگر// پی ڈی پی نے یوتھ ونگ کو زمینی سطح پر مزید مضبوط بنانے کیلئے کئی نوجوان لیڈروں کو شامل کیا ہے۔پی ڈی پی صدر اور ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعرات کو یاور دلاور میر اور وریندر سنگھ سونی کو پارٹی کے یوتھ نائب صدور نامزد کیا۔پارٹی کے نائب صدر سرتاج مدنی نے اس بات کا علان کیا کہ انکی جماعت نوجوانوں کو با اختیار بنانے اور بہتر مکانیت فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے،جبکہ انکی توانائی کو جدید خیالات کے ساتھ صرف کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں کی نامزد گی کرنے سے دیگر نوجوانون کابھی جمہوری اداروں پر اعتبار مستحکم ہوگا،جس کی وجہ سے یہ ادارے بھی مضبوط ہونگے۔سرتاج مدنی نے کہا کہ2نوجوانون کو یوتھ ونگ کیلئے نامزد کرنے سے پی ڈی پی مضبوط ہوگی۔