اوڑی//نیشنل ہیلتھ مشن ملازمین کی مسلسل ہڑتال کے نتیجے میں سب ضلع ہسپتال اوڑی سمیت بونیار اور اوڑی کے بیشتر ہیلتھ سنٹروں کانظام بری طرح سے متاثرہے جس کی وجہ سے بیماروں اور تیمارداروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اوڑی اور بونیار میڈیکل بلاک میں قریب 18 پرائمری ہیلتھ موجود ہیں جن میں دھنی سیداں،ناملہ ،گھرکوٹ ،سلطان ڈھکی ،کمل کوٹ ،ترکانجن ،بجہامہ ،واری کھا اور بونیار شامل ہیں۔ان سبھی طبی مراکز میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی سے علاج و معالجے کا نظام مفلوج ہے اور مریضوںکو مجبوراً بارہمولہ یا سرینگرکا رخ کرنا پڑتا ہے۔