سرینگر //نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر نے وادی کے بلند پایہ ولی کامل حضرت میر سید لطیف اللہ دوارکی ؒ کے سالانہ عرس مبارک کے پیش نظر آستان عالیہ پر عقیدت مندوں کے لئے خاطر خواہ انتظامات جن میں بجلی ، پینے کے پانی، صحت صفائی دستیاب رکھیں۔ یاد رہیں حضرت میر سید لطیف اللہ دوارکی کا سالانہ عرس 26 ربیع الثانی بروز 14جنوری ان کے آستان عالیہ واقع دوارکی کوچہ کلاش پورہ میں منایا جارہا ہے۔