بانہال // بانہال کے معروف تاجر خواجہ سیف الدین وانی ساکنہ چنجلو بانہال گذشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔مرحوم ہاڑ ویئر دوکان واقع بس اسٹینڈ بانہال سیف الدین اینڈ سنس کے مالک تھے ۔مرحوم ایک سماجی کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ صوم وصلوات کے پابند تھے۔مرحوم بیوپار منڈل صدر بانہال شمس الدین راہی کے برادر اکبر تھے ۔مرحوم کا نمازہ جنازہ ان کے آبائی گھر واقع چنجلو بانہال میں انجام دیا گیا اور یہاں پر ہی انہیں سْپرد خاک کیا گیا۔ان کی موت پر کئی تاجر وں سیاسی و سماجی انجمنوں نے دْکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دْعائے مغفرت کی ہے – مرحوم کی عمر تقریباً 85برس کے قریب تھی ان کے پسماند گان میں اہلیہ دو بیٹے اور چار بیٹیاں شامل ہیں۔ ان کی موت پر ممبر اسمبلی بانہال وقار رسول وانی ،نیشنل کا نفرنس لیڈر سجاد شاہین ، منشور بانہالی ،سماجی و سیاسی لیڈر خواجہ حاجی عبد المجید وانی کسکوٹ ، کانگریس لیڈر امتیاز کھانڈے ، مرکزی جامع مسجد کے خطیب عبدالاحد مسرور ،عید گاہ مسجد کمیٹی نے صدر خواجہ حاجی اسداللہ وانی و دیگران نے دْکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔