لکھنؤ//اترپردیش میں گوتم بدھ نگر کے سورج پور کے علاقے میں ایک کانسٹیبل کو سات سال کی بچی کے ساتھ عصمت دری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ چندولی کا رہنے والا کانسٹیبل سبھاش سنگھ نوئیڈا میں سیلز ٹیکس محکمہ میں تعینات ہے ۔ کانسٹیبل پر الزام ہے کہ کل شام اس نے امبیڈکرنگر واقع کالونی میں پڑوس میں رہنے والی ایک سات سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کی۔ اس سلسلہ میں رپورٹ درج کرکے ملزم کانسٹیبل کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے ۔یو این آئی