سرینگر// پولیس نے تحریک مزاحمت کے چیرمین بلال احمد صدیقی کو کل گرفتار کیا ۔تنظیم کے ترجمان شبیر احمد زرگر نے بتایا کہ پولیس نے راجباغ میں بلال صدیقی کے گھر پر چھاپہ ڈالا اور انہیں حراست میں لے لیا ۔ترجمان نے ان کی گرفتاری کی مذمت کی۔ادھر لسجن میں پولیس نے تحریک حریت کے کارکن عمر عادل کے گھر پر چھاپہ ڈالا اور اسے نوگام تھانے میں بند کردیا ۔افراد خانہ کے مطابق عمر عادل کو 2روز قبل ہی تھانے سے رہا گیا گیا تھا اور آج پھر انہیں گرفتار کیا گیا ۔اس دوران حریت(گ) ترجمان غلام احمد گلزار کوگرفتار کرکے شیرگڈھی تھانے میں بند کیا گیا ۔