جموں //ریاستی سرکارکے مطابق ریاست میں گذشتہ دو برسوں کے دوران 726 افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ کا اطلاق عمل میں لایا گیا ۔ تاہم ان میں سے 649 افراد کو رہا کردیا گیا ۔وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی طرف سے ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا ہے کہ ریاست میں سال 2016 کے دوران 525 افراد پر پی ایس اے کا اطلاق کیا گیا۔ تاہم ان میں سے سبھی افراد کو رہا کیا جاچکا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ سال 2017 کے دوران 201 افراد پر پی ایس اے کا اطلاق کیا گیا۔ انہوں نے کہا ہے ’201 میں سے 124 کو رہا کیا جاچکا ہے جبکہ صرف 77 افراد کو حفاظتی تحویل میں رکھا گیا ہے‘۔