جموں//سکمز کی گورننگ باڈی نے نجی پریکٹس کرنے کے لئے سکمز ہسپتا ل کے تین ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کی توثیق کردی ہے اور سکمز کو ہدایت دی ہے کہ وہ موجودہ قوانین کے مطابق ایک مکمل انکوائری عمل میں لائےں۔ اس حوالے سے گورننگ باڈی کی ایک میٹنگ وزیر اعلیٰ محبوبہ جو گورننگ باڈی کی چیئرپرسن بھی ہیں کی صدارت میں منعقد ہوئی گورننگ باڈی نے حکومت کی طرف سے پروفیسر اے جی آہنگر کو اپنی ڈیوٹی سے ریلیو کرنے اور انہیں جی اے ڈی کو رِپورٹ کرنے کی ہدایت کی بھی توثیق کی ہے۔گورننگ باڈی نے چیئرپرسن ( وزیر اعلیٰ ) کو پروفیسر اے جی آہنگر کی عدم نگرانی اور کنٹرول سے جڑے معاملات کی تحقیقات کرانے کے احکامات جاری کے اختیار ات بھی دئیے ہیں۔گورننگ باڈی نے پروفیسر عمر جاوید شاہ کو ڈائریکٹر اور ایکس آفشو سیکرٹری ٹو گورنمنٹ کا چارج دئیے جانے کے فیصلے کی بھی توثیق کردی ہے۔گورننگ باڈی نے ایک چھوٹی منیجمنٹ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جسے سکمز کی طرف سے قائم کیاجائے گااور یہ کمیٹی ادارے کے کام کاج پر متواتر طور نظر گزر رکھا کرے گی اور یہ کمیٹی ادارے کے کام کاج میں بہتری لانے کے لئے لازمی اقدامات کی سفارش بھی کرے گی۔صحت و طبی تعلیم کے وزیر بالی بھگت ، وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب اے درابو، صحت و طبی تعلیم کی وزیر مملکت آسیہ نقاش ، چیف سیکرٹری بی بی ویاس ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل ، صحت و طبی تعلیم پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر پون کوتوال ، ڈائریکٹر سکمز پروفیسر عمر جاوید شاہ ، پرنسپل جی ایم سی سرینگر ، پرنسپل جی ایم سی جموں ، پرنسپل سکمز کالج سرینگر، پروفیسر ایم ایس کھورو، پروفیسر خورشید اقبال اور پروفیسر الطاف رمضان بھی اس موقعہ پر موجو دتھے۔