سرینگر//پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹرئز(کشمیر) نے وزیرخزانہ کی طرف سے متوازی بجٹ میں جامع اقتصادی تنوع کو تکنیکی اعتبار سے درست میزانیہ قرار دیتے ہوئے اسکاخیر مقدم کیاہے۔بیان کے مطابق پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹرئز(کشمیر) نے ڈاکٹر درابو کی طرف سے مالی سال2018کیلئے پیش کئے گئے متواتر طور پر پیش کئے گئے متوازن بجٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔چیمبر کے چیئرمین مشتاق احمد چایا نے کہا کہ قبل از وقت بجٹ مشاورت کے دوران وزیر خزانہ سے کہا تھا” توازن اور اعتدال پسندی ہمارے ممبران کیلئے سب سے زیادہ اہم ہے،جبکہ ہمارے وفد نے2018میں متوازن بجٹ اور سیاحت کو فروغ دینے کے علاوہ صنعتوں کی طرف سے توجہ دینے کی تجویز پیش کی تھی“،اور ہم نے وزیر خزانہ کے بجٹ میں دونوں چیز دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ٹیکس میں چھوٹ سے عام تاجروں کو کافی راحت محسوس ہوگی،جبکہ ریاستی سرکار نے تاجروں اور کاروباریوں کو اس بجٹ میں جو مراعات دئیے ہیں، وہ قابل سراہنا ہےں۔مشتاق احمد چایا نے کہا کہ وزیر خزانہ کی طرف سے سرکاری ملازمین،پنشنروں،نوجوانوں اور مفلسوں کے علاوہ پسماندہ لوگوں سمیت خواجہ سراہوں کا خیال رکھنا اس بات کی عکاسی ہے کہ سرکار ہر ایک طبقے کو لیکر سنجیدہ ہے۔