کولکاتہ// ترنمول کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیراعلی نے سپریم کورٹ کے چار ججوں کی عدلیہ کے بارے میں رائے زنی پر مودی حکومت کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ مرکز عدالت میں مداخلت کررہی ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ملک کے عدالتی کام کاج میں حکومت کی مداخلت ہماری جمہوریت کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ دیگر جانب کانگریس پارٹی نے بھی کہا کہ چار وں ججوں کی جانب سے عائد کئے گئے الزامات سے انکشاف ہوتا ہے کہ ہندوستانی جمہوریت کو خطرہ ہے جبکہ بی جے پی حکومت پورے معاملے سے دوری بنائے ہوئے ہیں ۔ انہوںنے اس کو عدالت کا ایک اندرونی معاملہ بتایا ہے۔ تاہم وزیراعظم نریندرمودی نے وزیر قانون روی شنکر کو چارججوں کی پریس کانفرنس کے بعد فورا طلب کیا۔ واضح رہے کہ ایک غیرمثالی پریس میٹنگ میں چارججوں نے نے کہاکہ اکثر قوانین منختبہ معاملات کے نمٹارے کے لئے توڑ ے جاتے ہیں۔ کوئی بھی مرکزی حکومت کو براہ راست یا بالواسطہ طور پر کوئی حوالہ نہیں دیتا ہے۔